میلبورن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم میں ایک نہیں ،2 نہیں بلکہ 3 اسپنرز شامل کر کے پاکستان کو پاکستان میں شکار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اسکواڈز سے ایک یا 2 یا چھوٹے گروپ کے باہر ہونے کی افواہوں میں آسٹریلیا میں کچھ بہترین،کچھ حیران کن انٹریز ہوئی ہیں۔
دورہ پاکستان سے ایک چھوٹا آسٹریلوی گروپ باہر،ٹیم کا اعلان کل صبح ہوگا،بریکنگ نیوز
مچل نیسار 5 ویں پیسر کے طور پر آگئے ہیں۔اسی طرح ایشز سے ان فٹ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ کی بھی واپسی ہوگئی ہے۔یہ بھی اچھے پیسر ہیں۔مچل سٹارک بھی ہیں۔ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ سمیت 5 رکنی پیس اٹیک بنایا گیا ہے۔اسکواڈ میں ایک متبادل وکٹ کیپر جوش انگلس کو رکھا گیا گیا ہے۔
مارکس ہیرس،اورمچل مارش بھی ساتھ آرہے ہیں۔عثمان خواجہ بھی شامل ہیں۔آسٹریلیا کے 18 رکنی اسکواڈ میں آشٹن اگر کو بھی اسپنر کے طور پر لیا گیا ہے،وہ 2017 میں بنگلہ دیش دورے میں شامل کئے گئے تھے،ان کے ساتھ نیتھن لائن اورمائیکل سویپسن اسپیشل اسپنرز کے طور پر لئے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے اسکواڈ میں پیٹ کمنز کپتان پونگے،ایلکس کیری،سکاٹ بولینڈ اور آشٹن اگر کے ساتھ سٹیون سمتھ،ڈیوڈ وارنر،مچل سٹارک،مائیکل سویپسن،مائیکل نیسر،مچل مارش،نیتھن لائن،مارنون لبوشین،عثمان خواجہ،ٹریوس ہیڈ،جوش ہیزل ووڈ،جوشا نگلس،مارکوس ہیرس،کیمرون گرین، شامل ہیں۔اینڈریو میک ڈونلڈ ہیڈ کوچ ہونگے۔یہ عبوری ذمہ داری لے رہے ہیں۔