| | | | |

دورہ پاکستان سے ایک چھوٹا آسٹریلوی گروپ باہر،ٹیم کا اعلان کل صبح ہوگا،بریکنگ نیوز

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

File photo/sky sports

دورہ پاکستان سے ایک چھوٹا آسٹریلوی گروپ باہر،ٹیم کا اعلان کل صبح ہوگا،بریکنگ نیوز۔پاکستان کے تاریخی دورے کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کل 8 فروری بروز منگل کو ہورہا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ابتدائی اسکواڈ فائنل کرکے لائن اپ مکمل کرلی ہے،حتمی لسٹ منگل کو سامنے آئے گی۔آسٹریلیا کی ٹیم اس ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی۔4 مارچ سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ان پلیئرز کو دستبرداری کی اجازت دے دی ہے جو بدستور دورہ پاکستان کے حوالہ سے خائف ہیں۔آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ نے تصدیق کردی ہے کہ ایک چھوٹا سا گروپ ایسا ہے جسے اب بھی دورہ پاکستان کے  حوالہ سے بڑے خدشات موجود ہیں،وہ پاکستان نہیں جائین گے،وہ 2 یا 3 ہوسکتے ہیں۔یہ بھی ممکن  ہے کہ وہ ایک یا دو ہوں۔

دورہ پاکستان سے ہیڈ کوچ کے بعد آسٹریلیا کے چند پلیئرز بھی باہر

کرکٹ آسٹریلیا جیسٹن لینگر کی جگہ میکڈونلڈ کو پہلے ہی عارضی ہیڈ کوچ نامزد کرچکا ہے،ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا فل دورہ کرنے والی ہے۔3 ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی دورہ پاکستان کے لئے ٹریوس ہیڈ اور جارج بیلی کو شامل کرے گی،وہ کون سے 2 نام ہیں جو پاکستان کے دورےسے باہر ہوسکتے ہیں۔ان میں ایک سٹیون اسمتھ بھی شامل ہیں جو مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

کرک اگین 2 ہفتہ سے بھی پہلے یہ خبرشائع کرچکا ہے کہ آسٹریلیا کے 2 سے 3 پلیئرز پاکستان نہیں آئیں گے،ان میں ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کا نام بھی لکھا تھا،لینگر اب سابق ہیڈ کوچ ہوچکے،گویا اس کی تصدیق جمعہ کو ہی ہوگئی تھی،باقی کی تصدیق کل منگل کو ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *