ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
file Photo
دورہ پاکستان،ایشز ختم ہوتے ہی آسٹریلین کرکٹرز کی میٹنگ،اہم انکشافات۔انگلینڈ کے خلاف تاریخی ایشز سیریز جینے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے میچ کے بعد اپنے ہڈ کوچ ،کوچنگ اسٹاف اور کرکٹ آسٹریلیا کے ایک ممبر کے ساتھ دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم میٹنگ کی ہے۔ہوبارٹ میں اتوار کو آسٹریلیا نے انگلینڈ کو میچ کے تیسرے ہی روز 146 اسکور سے ہرادیا،اس طرح ایشز کی ایکا ور ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔کرک اگین ذرائع کے مطابق کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف میں اس پر طویل بات ہوئی ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو بھی بھلادیا،آسٹریلیا کےخلاف ڈرامائی تباہی،چوتھی شکست
آسٹریلیا کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہے جو 3 مارچ سے شروع ہوگی۔1998 میں آخری بار دورہ کرنے والی آسٹریلین ٹیم نے اس کے بعد پاکستان میں سیریز نہیں کھیلیں بلکہ دیگر ممالک میں سامنے آئے ہیں،انہیں اچھی طرح اندازا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ون میں آسٹریلیا کی ٹیم اچھے کھیل کے باوجود دفائنل نہیں کھیل سکی تھی،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 میں اچھے آغاز،پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن،انگلینڈ اور بھارت کے خراب حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے فائنل کو ہدف بنالیا ہے،اس کے لئے پاکستان کا دورہ ضروری ہوگیا ہے۔
آسٹریلین کھلاڑیوں کی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ یہاں سے ہماری ٹیسٹ سیریز ختم ہوگئی ہے،اب بائیو سیکیور ببل سے نکلنا ہے۔جس نے ڈومیسٹک میچز کھیلنے ہین،وہ وہاں جائیں،باقی اپنی فیملیز کو دیکھیں،ہم اب پاکستان کے دورے کے لئے اکٹھے ہونگے۔کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ہمیں مثبت رہنا ہے،پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔ملکی اداروں کی کلیئرنس کے بعد ہم اڑان بھریں گے۔
ذرائع کے مطابق اکثر پلیئرز نے آمادگی ظاہر کی اور کہا ہے کہ ہم وہاں جانے کے لئے پرجوش ہین۔عثمان خواجہ نے اس موقع پر انہیں بتایا ہے کہ ہم ایک اچھی ٹیم کے ساتھ جاکر جیت سکتے ہیں،پاکستان میں مثالی استقبال ہوگا،کرکٹ فینز سے سپورٹ بھی ملے گی۔4 پلیئرز نے اس پر خدشات ظاہر کرکے اپنی فیملیز سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔
اہم ترین خبر یہ ہے کہ ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر نے مکمل خاموشی اختیار کی اور اس پر زیادہ نہیں بولے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ دورہ پاکستان کے لئے آمادہ نہیں لگتے،اس موقع پر ان سے سوال بھی ہوا کہ وہ ساتھ ہونگے تو انہوں نے مسکراہٹ کے ساتھجواب دیا ہے کہ دیکھتے ہیں۔
آسٹریلیا نے اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچنا ے۔دورے میں 3 ٹیسٹ،3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ ہوگا۔