| | | |

دورہ پاکستان اور ہیڈ کوچ کا مستقبل،آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا 8 گھنٹے طویل اجلاس،میڈیا ہکا بکا

میلبور،کرک اگین رپورٹ

File Photo

کرکٹ آسٹریلیا کا 9 گھنٹے کے قریب جاری رہنے والا ہنگامہ خیز اجلاس جزوی طور پر کامیاب رہا لیکن کلی طور پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے،آسٹریلین میڈیا اجلاس کے بعد دن بھر کے انتظار میں ایک بڑی خبر میں رہا،اس پر انہیں شدیدمایوسی ہوئی ہے۔

جمعہ کو میلبورن میں صبح ساڑھے 9 بجے اجلاس شروع ہوا جو شام 6 بجے کے قریب ختم ہوا،اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مختصر سابیان جاری کیا ہے کہ ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کے حوالہ سے خاصی اہم بات چیت ہوئی ہے،یہ ایک راز ہے،اس کے نتائج کے بارے میں میڈیا کو جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔

بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کا دورہ پاکستان منظور،کرک اگین کی 25 جنوری کی خبر کی تصدیق،شیڈول تبدیل

معاملہ یہ ہے کہ ہیڈکوچ جیسٹن لینگر کی 4 سالہ مدت ملازمت ختم ہورہی ہے،بورڈ انہیں عارضی بنیادوں پر کچھ سیریز کے لئے ہیڈ کوچ رکھنا چاہتا ہے،لینگر اگلے 4 سال کی مکمل مدت مانگ رہے ہیں۔اس پر کرکٹ آسٹریلیا نے جب انہیں کہا تھا کہ ٹھیک ہے،اس کے لئے فریش درخواست دینی ہوگی،لینگر اس پر برا مان گئے۔

نتیجہ میں انہوں نے محدود وقت کے لئے ہیڈ کوچ بننے سے انکار اور دورہ پاکستان سے باہر ہونے کی دھمکی دے دی تھی۔ایسے میں آسٹریلین میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ لینگر کی چھٹی پکی ہے،کھلاڑی بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

جمعہ کے اجلاس کو آسٹریلیا کے میڈیا نے کچھ ان الفاظ میں رپورٹ کیا ہے کہ دن بھر کا اجلاس ختم ہوگیا،جیسٹن لینگر پر چھائے تاریکی کے بادل چھٹ نہ سکے،ان کا مستقبل اب بھی مشکوک ہے۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہاکلے نے پی سی بی ،پاکستان اور آسٹریلیا حکومت،سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان سب کے تعاون سے آج ہم 24 سال بعد ایک تاریخی دورے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا اس کی منظوری کی تصدیق کرتا ہے۔

پی سی بی اس سے قبل ہی دورہ پاکستان کے نئے شیڈول کا اعلان کرچکا تھا،اس کی رپورٹ کرک اگین کرچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *