| | | | |

دوسرا ون ڈے ہوگا یا نہیں، آج آسٹریلین پلیئرز کے پھر کووڈ ٹیسٹ،نتائج آگئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

دوسرا ون ڈے ہوگا یا نہیں، آج آسٹریلین پلیئرز کے پھر کووڈ ٹیسٹ،نتائج آگئے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے کووڈ ٹیسٹ رزلٹ آگئے ہیں۔پاکستان کا دورہ کرنے والے تمام پلیئرز کو کورونا ٹیسٹ نتائج آگئے ہیں۔یہ ٹیسٹ آج  بدھ کی صبح کئے گئے ہیں۔سب کے نتائج منفی آگئے ہیں۔اس طرح پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

آسٹریلیا نے گھر میں گھس کر پاکستان کو پھر مار ڈالا

اس سے قبل آسٹریلین میڈیا کا نام لے کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دورہ کورونا ٹیسٹ کے باعث کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے۔پی سی بی کے مطابق تمام دستیاب پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں،ان کی ٹیم آج ٹریننگ بھی کرے گی۔دستیاب پلیئرز میں اتنے موجود ہیں کہ میچ ہونگے۔

ادھر زخمی ہونے والے آسٹریلین بیٹر مچل مارش بھارت روانہ ہوگئے ہیں،وہ وہاں آئی پی ایل میں حصہ لیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج شاید نہ ہو۔

منگل کو پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا میچ پاکستان یکطرفہ مقابلہ کے بعد 88 اسکور سے ہارگیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *