| | | | |

آسٹریلیا نے گھر میں گھس کر پاکستان کو پھر مار ڈالا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

نام نہاد شاہین ہم گرائونڈ بلکہ ہوم کرکٹ ہیڈ کوارٹر میں زمین بوس،آسٹریلیا کی کمزور ٹیم نے پاکستان کے گھر میں گھس کر مارڈالا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ 88  رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا۔یہ کوئی ایسی بات نہ تھی کہ 313 رنزبڑے تھے۔1998 میں یہاں اسی ٹیم کے خلاف پاکستان نے تو 315 اسکور بنالئے تھے،یہ الگ بات ہے کہ اس وقت کی نام نہاد بائولنگ پاکستان کو نہ جتواسکی،آسٹریلیا نے اس دورے میں پاکستان کو کلین سویپ کیا تھا۔

آسٹریلیا نے آتے ہی لاٹھی چارج کردیا،بڑے اسکور کی جانب مارچ

آج 2022 کی ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم الیون فلاپ ہوگئی،سامنے سٹیون سمتھ،ڈیوڈ وارنر  اور میتھیو ویڈ جیسے پلیئرز نہیں تھے۔پیٹ کمنز،نئتھن لائن اور مچل سٹارک جیسے گیند باز بھی نہ تھے،اس کے باوجود بابر اعظم الیون کے منہ پر طمانچہ پڑا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم 314 رنزکے تعاقب میں 45  اوورز  اور 1 بال میں  225 رنز پر آئوٹ ہوگئی،اننگ کی خاص بات امام الحق کی خود غرضانہ سنچری تھی،وہ مکمل کرتے ہی 103 پر بولڈ ہوگئے۔96 بالیں  کھیلیں،۔فخر 18 کرسکے،پاکستانی کپتان کا کمال دیکھیں۔57 رنزکے لئے 72 بالز کھیل گئے،ابھی دنیا کا کمزور اٹیک تھا۔بابر کی اننگ بزدلانہ تھی۔سعود شکیل 3 اور محمد رضوان 10 بناسکے۔افتخار احمد 2 اور خوشدل شاہ19 کرگئے۔حسن علی نے 2 بنائے۔ محمد وسیم ٓصفر پر گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے  اسپنر ایڈم زمپا نے 100 ون ڈے وکٹ بھی مکمل کیں۔انہوں نے تباہ کن بائولنگ کی۔38 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

مچل سویپسن اور  ٹریوس ہیڈ نے 2،2 آئوٹ کئے۔

لاہور،آسٹریلیا کا بھی پاکستان کو 24 برس قبل جتنا ہدف

اس سے قبل آسٹریلیا نے 313 اسکور کئے،اس کی اننگ کی تفصیلات کے لئے اس سے اوپر موجود لنک پر کلک کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *