| | | | |

ہوبارٹ ٹیسٹ،آدھی انگلش ٹیم تبدیل،ڈیوڈ وارنر صفر کا شکار

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

ایشز کا 5 واں ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا ہے،ٹاس کے بعد ہونے والی معمولی بارش کی وجہ سے میچ 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کرت پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،وکٹ پر موجود گھاس دیکھ کر انگلش پیسرز کے منہ میں پانی آگیا ہے،ٹیم میں ایک نہیں،2 نہیں ،ایک ساتھ 5 تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

ایک اور ڈے نائٹ ٹیسٹ،انگلینڈ دبائو سے آزاد،عثمان خواجہ کا نیا امتحان

ہوبارٹ میں جمعہ کی صبح پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ شروع ہوا،یہ ایشز سیریز کا 5واں اور آخری میچ ہے،مہمان ٹیم 3 شکستوں کے بعد سیریز ہارچکی ہے،دورے کا اختتام ونر نوٹ پر کرنے کی متمنی ہے۔نتیجہ میں ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے،آدھی کے قریب 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سام بلنگز 700 ویں انگلش ٹیسٹ کرکٹر کی یادگار ڈیبیو کیپ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں،ان کے ساتھ ٹیم میں رائے برنز،اولی پوپ، کرس واکس اوراولی رابنسن کی واپسی ہوگئی ہے۔جونی بیئرسٹو،جوس بٹلر اور جمی اینڈرسن باہر کئے گئے ہیں۔بین سٹوکس فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو اوپنر کھلادیا ہے،ٹریوس ہیڈ کی مڈل آرڈر میں واپسی ہوئی ہے۔سکاٹ بولینڈ میچ کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ نے جارحانہ بالز کی ہیں،تیزی کی کوشش میں سٹورٹ براڈ پہلی ہی بال کروانے کے بعد پچ پر پھسلتے ہوئے اوندھے منہ جاگرے،انگلینڈ نے پہلے 30 منٹ کے کھیل میں ڈیوڈ وارنر کی قیمتی وکٹ لے لی ہے،وہ  22 بالز کھیل کر کھاتہ کھولے بنا اولی رابنسن کا شکار بنے ہیں،آسٹریلیا نے 10 ویں اوور تک 3 وکٹ پر 12 اسکور بنالئے تھے۔ عثمان خواجہ 6 رنزبناکر سٹورٹ براڈ کا نشانہ بنے،اس سے قبل لبوشین کا آسان کیچ سلپ میں گرادیا گیا تھا۔سٹیو سمتھ بھی صفر پر گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *