| | | | |

ایک اور ڈے نائٹ ٹیسٹ،انگلینڈ دبائو سے آزاد،عثمان خواجہ کا نیا امتحان

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ایک اور ڈے نائٹ ٹیسٹ،انگلینڈ دبائو سے آزاد،عثمان خواجہ کا نیا امتحان۔انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا اپنے اختتامی مراحل میں ہے،ایشز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ 14 جنوری 2021 سے ہوبارٹ میں شروع ہوگا،ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ،بال کی رنگ کی تبدیلی انگلینڈ کے لئے ایک اور کڑا امتحان ہوگا،مہمان  ٹیم کے اوپر اب کوئی دبائو نہیں رہا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سیریز آسٹریلیا 3 میچز جیت کر پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے،سڈنی کا چوتھا ٹیسٹ ڈرا کھیل کر وہ کلین سویپ کے خطرے سے بھی باہر نکل گیا ہے۔

ہوبارٹ ٹیسٹ،عثمان خواجہ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

انگلش ٹیم سام بلنگز کو ٹیسٹ کیپ دے گی،بطور وکٹ کیپر وہ کھڑے ہونگے۔اگر انہیں کیپ ملی تو وہ انگلینڈ کے 700 ویں ٹیسٹ کرکٹر بنیں گے۔ساتھ میں بین سٹوکس کی شرکت ففٹی ففٹی ہے۔جمی اینڈرسن کی شرکت ناممکن سی لگ رہی ہے۔

آسٹریلیا کے لئے عثمان خواجہ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔یہ ایک دلچسپ کہانی ہوئی ہے ،خواجہ کی 2 سنچریز نے انہیں ڈراپ ہونے سے بچالیا لیکن سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے خواجہ پر ایک وار کرکے انہیں نئے امتحان میں ڈالا ہے،ان کی 5 ویں پوزیشن تبدیلی کرکے انہیں اوپنر بنا دیا گیا۔ٹریوس ہیڈ 5 ویں نمبر پر کھیلیں گے جو گزشتہ میچ میں کووڈ کی وجہ سے شریک نہ تھے۔سکاٹ بولیند کی جگہ جائے رچرڈسن کھیلیں گے۔

انگلش ٹیم میں اولی پوپ اور جونی بیئرسٹو میں سے ایک کھلاڑی ایکشن میں ہونگے۔اولی رابنسن،امرک ووڈ،سٹورٹ براڈ اور کرس واکس پیس اٹیک کا حصہ ہونگے۔

وکٹ پر بڑی گھاس موجود ہے،بیٹنگ کے لئے مشکل ترین ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے 2 روز بارش کی پیش گوئی ہے۔آخری 3 روز موسم بہتر ہوسکتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا،میچ 9 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *