گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کی پریکٹس مکمل ہوگئی ہے۔جمعہ کو ہونے والی ٹریننگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔اس دوران پاکستانی اور سری لنکن ہیڈ کوچز میں بھی ملاقات رہی،ماضی کے دوستوں نے کھل کربات چیت کی ہے۔
ادھر شاہین شاہ آفریدی کےان فٹ ہونے کے باعث سوال یہ ہے کہ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کون شامل ہوگا۔اس کے لئے پلیئرز کےپریکٹس سیشن کو مانیٹر کریں تو ایسا لگتا ہے کہ ٹیم میں ایک بیٹر کا اضافہ ہوگا۔اصولی طور پر تو پیسر کی جگہ پیسر ہوگا،وہ حارث رئوف بنتے ہیں۔
ان فٹ شاہین کی نئی ڈیوٹی،فوٹوگرافر بن گئے،کمال انداز
ایک تجویز ٹیبل پریہ بھی ہے کہ گزشتہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے آغاسلمان علی کو بھی نکالا جائے۔ان کی جگہ اسپنراسپیشلسٹ نعمان علی کو کھلایا جائے جبکہ شاہین شاہ کی جگہ ایک اسپیشل بیٹر کھلایا جائے،اس کے لئے فواد عالم یا شان مسعود میں سے ایک کو کھلایاجائے گا۔یہ بھی ممکن ہے کہ آغا سلمان کو برقرار رکھا جائے اور شاہین کی جگہ فواد یا شان مسعود کھیلیں گے۔شان مسعود مڈل آرڈر میں بھی بیٹنگ کے لئے تیار ہونگے۔اس میں ٹیم میں وہ بحث کہ 3 پیسرز ہوں،وہ بدستور موجود ہے۔
ہوشیار،پاکستان کے شکار کےلئے سری لنکا کا نیا سرپرائز
پاکستان کرکٹ ٹیم 2 پیسرز حسن علی اور نسیم شاہ کے ساتھ کھیل سکتی ہے۔ٹیم میں 3 اسپنرز یاسرشاہ،محمد نواز اور آغا سلمان یا نعمان علی ہوسکتے ہیں۔بیٹرز میں امام الحق،عبداللہ شفیق،اظہر علی،بابر اعظم،محمد رضوان،فواد عالم یا شان مسعود ، ہونگے۔
کرک اگین کے تجزیہ میں یہ ٹیم بنتی ہے۔
امام الحق۔عبداللہ شفیق،اظہر علی،بابر اعظم،محمد رضوان،شان مسعود،محمد نواز،یاسر شاہ،نعمان علی،حسن علی،نسیم شاہ۔
پی سی بی ٹیم منیجمنٹ اسپن پچ پر کہیں 3 پیسرز کھلانے نہ چلی جائے،اس چکر میں ایک بیٹر کم کرکے حارث رئوف کو کھلایا جائے،یہ سنگین غلطی ہوگی۔
دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔