| | |

ہوشیار،پاکستان کے شکار کےلئے سری لنکا کا نیا سرپرائز

 

گال سے کرک اگین رپورٹ

ہوشیار،پاکستان کے شکار کےلئے سری لنکا کا نیا سرپرائز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکار اور ٹیسٹ شکست کے حساب کو چلتا کرنے کے لئے سری لنکا اسکواڈز میں ردوبدل ہوگیا ہے۔ایک کھلاڑی کی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے۔سری لنکن پلیئر مہیش تھیکشانا کی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے۔سری لنکا کرکٹ نے ان کی جگہ لکشیتا مانا سنگھے کو شامل کیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے پتھم نشانکا کو بھی ٹیم میں لیا گیا ہے۔

اب ذرا دیکھتے ہیں کہ مانا سنگھے کون ہیں۔
یہ ایک نئی دریافت ہیں۔کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رکھا۔ڈیبیو کریں گے۔22 سالہ آف اسپنر ہیں۔جس کی جگہ ٹیم میں آئیں گے۔ان سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ ہے۔صرف 17 فرسٹ کلاس میچز میں 73 وکٹیں ہیں۔6 بار 5 وکٹ اننگ میں لے چکے ہیں۔سری لنکا سے کے لئے آسٹریلیا سے کے خلاف دو غیر سرکاری ٹیسٹ میچز میں 13 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان نمبر 3 پر واپس،سری لنکا 6 پر جاگرا

یقینی طور پر یہ 22 سال کے آف اسپنر پاکستان کے لئے سرپرائز کا سبب بن سکتے ہیں ۔اس کے لئے دیکھنا ہوگا کہ پاکستان ٹیم ان پر کیا تیاری کرتی ہے۔
دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔اسپن فرینڈلی پچ بنے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *