| | |

راولپنڈی ایکسپریس پاکستانی کیمپ میں داخل

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

راولپنڈی ایکسپریس پاکستانی کیمپ میں داخل۔راولپنڈی ایکسپریس کی پاکستانی کیمپ میں آمد،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل،کوچز تک کو ہدایات جاری کردیں۔

شعیب اختر اپنے منفرد انداز اور اسپیڈ اسٹار ہونے کے ناطے کرکٹ فینز کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا تریننگ کیمپ ان دنوں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہے۔

قومی کیمپ میں کیا نیا ہوا،آغا بھی کچھ بتاگئے

سابق فاسٹ بائولر نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا،کھلاڑیوں سے ملاقات کی،بائولرز کو خاص ٹپس دیں،یہی نہیں کوچزکو بھی شاید ٹرینڈ کردیا ہے۔

اپنے دورے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا اور لکھا ہے کہ

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی دعوت پر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے خوشگوار ملاقات کی۔کیمپ سری لنکا دورے کے لئے ہے،ٹیم 6 جولائی کو کولمبو روانہ ہوگی،جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچزکھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *