پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
سری لنکا نے زمبابوے کو ایک ون ڈے میچ جیتنے کی کڑی سزا دے دی،پالی کیلے میں سیریز برابری کے بعد ہونے والے میچ میں لنکن ٹیم نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے چیتھڑے اڑادیئے۔ایسا مارا کہ جیسے بھون کے گوشت کھایا جارہا ہو۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگ کی حد تک زمبابوے نے برتری ثابت کردی تھی۔جب اس نے سری لنکا کو 9 وکٹ پر 254 رنز تک محدود کردیا۔یہاں تک زمبابوے والے حاوی تھے۔
سری لنکا زمبابوے اور افغانستان ہالینڈ سے ہارنے جارہے؟بھارت پروٹیز سے بچ پائے گا
جوابی اننگ میں زمبابوے ٹیم کی شروع ہی میں مشکلات کا شکار ہوگئی،جب 3 پر اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے،اس کے بعد ٹیم نہ سنبھجل سکی اور پوری اننگ 70 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔9 کھلاڑی ڈبل فیگر کو بھی نہ پہنچ سکے۔کیٹا نو 19 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
سری لنکا کے وینڈرسے 10 رنزکے عوض 4 وکٹ لے کر کامیاب ترین رہے۔اس طرح سری لنکا نے زمبابوے کو 184 رنز سے شکست دے کر 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت لی۔اس طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا نے قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔
ایک اور میچ میں افغانستان نے نیدر لینڈ کو36 رنز سے شکست دے دی،راشد خان نے 31 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔وہ سب سے کامیاب رہے۔ناکام ٹیم 222 رنزکے جواب میں 186 تک محدود رہی۔