| | | | | |

سری لنکا زمبابوے اور افغانستان ہالینڈ سے ہارنے جارہے؟بھارت پروٹیز سے بچ پائے گا

کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

کیا افغانستان ہالینڈ کے خلاف دوحا میں ہار رہا ہے؟3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ  میں وہ نیدر لینڈ کے خلاف صرف 222 اسکور کرسکا،اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔اسکور تو کم ہے لیکن با ت یہ کہ افغان بائولنگ کا اپنا اثر ہے،نتیجہ میں اس نے نیدر لینڈ کے3 کھلاڑی 76 پر آئوٹ کردیئے تھے۔30 اوورز کا کھیل ابھی باقی تھا۔

کوہلی کا انڈا،کیریئر اب دائو پر،تینوں ایک روزہ میچز کی اپ ڈیٹ

ادھر پرل میں ویرات کوہلی صفر پر گئے ،یا نہ بھی جاتے،بھارت نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹ پر 287 اسکور کئے ہیں،اس طرح پروٹیز کو اگر آج ہی سیریز اپنے نام کرنی ہے تو اسے 288 اسکور کرنے ہونگے۔رشی پنت نے 85،کپتان کے ایل راہول نے 55 اور شردول ٹھاکر نے 40 رنزبنائے۔تبریز شمسی نے 57 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

ادھر پلے کیلی میں سری لنکا زمبابوے کے خلاف بڑا اسکور نہیں کرسکا۔اس نے فتح کے لئے 255 رنز کا ہدف دیا ہے۔سیریز 1-1 سے برابر ہے۔نسانکا نے 55 اور اسالنکا نے 52 رنز کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *