| | | | | | | |

آسٹریلیا کا 15 ماہ بعد کون سا ون ڈے میچ، ورلڈکپ سپرلیگ کے لئے پاکستانی سیریز اہم

کرک اگین رپورٹ

File Photo

کیا کسی کو معلوم ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم گزشتہ 15 ماہ میں کتنی ایک روزہ سیریز اور کتنے ون ڈے میچز کھیل چکی ہے۔گزشتہ 8 ماہ میں کوئی ایک بھی ون ڈے کھیلا ہے۔یہ ایک دلچسپ سوال ہے۔یہ اس لئے بھی کہ کسی بھی فارمیٹ میں اگر لمبا وقفہ ہو تو ٹیم کا کمبی نیشن اور پرفارنس پر اثرپڑتا ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی آخری ون ڈے ہوم سیریز دسمبر 2020 میں بھارت کے خلاف کھیلی تھی۔اس کے بعد اب تک کی واحد سیریز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئی تھی۔اس طرح آسٹریلیا نے دسمبر 2020 کے بعد سے مارچ 2022 تک صرف 3 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔2 جیتے اور ایک میں ناکامی ہوئی ہے۔سوال یہ ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے اتنی طویل غیر حاضری اسے کوئی نقصان اور پاکستان کو کوئی فائدہ دے سکے گی۔

آسٹریلیا کا پہلا کارڈ سامنے آگیا،ایڈم زمپا نے اپنا ٹارگٹ بتادیا،دلچسپ انٹرویو

اس کے مقابلہ میں پاکستان نے سال 2021 میں 6 ون ڈے میچز کھیلے۔جنوبی افریقا میں 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیتی جب کہ انگلینڈ میں تینوں میچز میں ناکامی ہوئی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ملتوی ہوئی تھی،وہ اس سال جون میں ہوم گرائونڈ میں شیڈول ہے۔

ورلڈ کپ سپر لیگ کے لئے اہم سیریز ہے۔پاکستان کے لئے تو اور اہم ہے۔آسٹریلیا 9 میچزمیں 60 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔پاکستان 9 میچز میں 40 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان سے واپسی،آسٹریلین ایئرپورٹ کے قریب کارکے خوفناک حادثہ کا شکار،مزید اہم خبریں

پاکستان نے اگر یہ سیریز کلین سویپ کے ساتھ جیت لی تو وہ 70 پوائنٹس کے ساتھ  5 ویں نمبر پر آجائے گا۔ایک ون ڈے میچ بھی ہارے تو پھر 7 ویں سے 8 ویں پوزیشن ہوگی۔پاکستان اس سیریز کی شکست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ورلڈکپ سپر لیگ اگلے سال کے میگا ایونٹ کا جہاز ہے،اگر مقررہ تاریخ تک ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ نہ بنانے پر براہ راست ٹکٹ نہ ملے گا،پھر کوالیفائر کھیلنا پڑے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *