| | | | | |

آسٹریلیا کا پہلا کارڈ سامنے آگیا،ایڈم زمپا نے اپنا ٹارگٹ بتادیا،دلچسپ انٹرویو

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کا پہلا کارڈ سامنے آگیا،ایڈم زمپا نے اپنا ٹارگٹ بتادیا،دلچسپ انٹرویو۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں کھیلنے کے لئے بےتاب ہوں،میرا ٹارگٹ بڑی وکٹیں لینا ہے،ٹیم کا ہدف سیریز جیتنا ہے،میں اس میں اہم کردار اداکرنا چاہتا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹ مختلف ہوتی ہے۔نیتھن لائن نے اچھا کام کیا،میں بھی ویسے ہی بننا چاہتا ہوں۔

اور اب ون ڈے سیریز،پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف پیچ ہمیشہ ڈھیلے کیوں ،ریکارڈ حاضر

میڈیا کانفرنس میں بات کرتے ہوئے آسٹریلوی اسپنر کہتے ہیں کہ ماضی میں انجری ،سلیکشن مسائل کا شکار رہا ہوں،اب صورتحال مختلف ہے،اس لئے کہ پاکستان الگ مقام ہے،کھلاڑی بھی آگے پیچھے ہیں لیکن ہم یہاں جیتنے کے لئے آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں زمپا کہتے ہیں کہ اگلے ورلڈکپ ٹرافی کے حصول کی مہم شروع ہوگی،پاکستان سے جیت کر اگلی سیریز جیتنے کا مشن لے کر آئے ہیں۔پاکستان کی وکٹیں اسپنرز کو مدد دیتی ہیں لیکن ایک روزہ کرکٹ مختلف ہوتی ہے۔

ایک اور سوال کے جوب میں ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کنڈیشن اور اسپیلز مختلف ہوتے ہیں۔وہاں 20 سے 30 اوورز کا روزانہ کا اسپیل ہوجاتا ہے۔ایک روزہ سیریز کے لئے پاکستان والے جیسی بھی پچز بنائیں،مجھے بہر حال پرفارم کرنا ہے۔

زمپا کہتے ہیں کہ پاکستان میں بابر،رضوان وغیرہ ٹاپ کلاس بیٹرز ہیں،ہم انہیں اچھا پلیئرز سمجھتے ہیں لیکن اہم اپنا اصل ہدف حاصل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں زمپا نے کہا ہے کہ لاہور کا موسم ٹھیک ہے،اتنا گرم نہیں ہے کیونکہ آسٹریلیا کے بعض مقامات اس سے بھی گرم ہوتے ہیں۔

زمپا نے کہا ہے کہ سمتھ جیسے سینئرز نہ ہونے سے فرق تو پڑتا ہے،ایک چیلنج ہے،ایک کوشش ہے ،ہم اس کے لئے تیار ہیں۔کئی نئی کھلاڑی شامل ہیں،اس لئے چیلنج بھی ہے۔

لیگ بریکر گگلی اسپنر ایڈم زمپا نے 2016 میں آسٹریلیا کے لئے ڈیبیو کیا۔30 سالہ  رائٹ ہینڈ بیٹر نے اب تک64 ایک روزہ میچزمیں 97 اور 61 ٹی 20 میچزمیں 70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *