کرک اگین رپورٹ
سابق کرکٹرچلے بسے،ورلڈ ٹی 20 کپ کا نیا شیڈول،ویسٹ انڈیز کی جیت۔دنیائے کرکٹ سے افسوسناک خبر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق آل رائونڈر ڈیوڈہولفرڈ 82 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔1966 سے 1977 تک 24 ٹیسٹ میچزمیں 51 وکٹ اور768 رنزکے ساتھ ملک کی نمائندگی کی تھی۔
محمد عباس کس بات کےلئے نامزد،پاکستان ہی کے چرچے
آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20کپ 2024 کے لئے کوالیفائنگ ایونٹس کا شیڈول جاری کیا ہے۔ پہلا کوالیفائنگ ایونٹ جون میں یورپ میں شروع ہوگا ۔ دو سالہ مقابلوں میں 15 مختلف ایونٹس ہونے ہیں، جس میں چھ براعظموں کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ یہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے جنگ لڑیں گی۔اس میں 20 ٹیمیں مرکزی مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہوں گی۔
ٹاپ 8 ٹیمیں اس سال کے ورلڈ ٹی20 کپ سے ٹکٹ لیں گی۔ویسٹ انڈیز اور امریکا میزبان کے طور پر جائیں گے۔باقی 2 ٹیموں کو بھی کوالیفائر کھیلنا ہوگا
پاکستان کے دورے سے قبل نیدر لینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو 7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کی ہے۔