چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ
Twitter Iamge
سری لنکا اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 2 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے،ملکی حالات میں جہاں تبدیلی ہے،وہاں سری لنکا ٹیم بھی اپنے نئے ہیڈ کوچ سلورووڈ کے ساتھ پہلے امتحان میں جارہی ہے۔سیریز بنگلہ دیش میں ہے۔موسم بھی خاصا گرم ہے۔
عمران خان کو مارنے کی سازش،غداروں کی نقاب کشائی کی ویڈیو تیار
میزبان ٹیم اپنی آخری سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف بری طرح ناکام ہوئی تھی لیکن قوی امکان ہے کہ شکیب الحسن کے آنے کے بعد ٹیم کی طاقت بہتر ہوگی اور میزبان ہونے کے ناطے آئی لینڈرز کو ٹف ٹائم دیں گے۔
ادھر سری لنکا جس نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پہلی سیریز جیت کر ٹیبل ٹاپ ون کے ساتھ شروعات کی تھیں،بھارت میں دوسری سیریز ہارنے پر24 پوائنٹس اور 50 فیصد شرح پوائنٹ کے ساتھ 5 ویں نمبر پر چلاگیا ہے۔بنگلہ دیش 6 میچز میں محض 12 پوائنٹس اور شرح 16 فیصد لئے آخری سے اوپر 8 ویں نمبر پر ہے۔
مہمان ٹیم دونوں میچز جیت کر پاکستان اور بھارت سے آگے نکل سکتی ہے۔