میرپور،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کے تجربہ کار کرکٹر فیلڈنگ کرتے سینہ کے درد میں مبتلا ہوگئے،اسی حالت میں وہ ہسپتال روانہ کردئیے گئے ہیں۔
قومی کھلاڑیوں کی ایک گھر میں دھمک،دوسرا ٹیسٹ 23 مئی سے شروع
میرپور می بنگلہ دیش اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہوا تو اننگ کے 23 ویں اوور میں فیلڈنگ کرنے والے کوشال مینڈس نے اچانک سینہ پکڑلیا،تمام پلیئرز پریشان ہوگئے،امپائرز نے کھیل روک دیا،مہمان بورڈ نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا ہے،جہاں ان کے ضروری چیک اپ کئے جارہے ہیں۔
ادھر دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی گھنٹہ میں میزبان ٹیم کے پائوں اکھڑ گئے،جب 24 کے قلیل اسکور پر اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز مہدی حسن اور تمیم اقبال صفر پر گئے۔نجم الحسین 8 اور کپتان مومن الحق 9 کرسکے۔شکیب الحسن بھی صفر کا شکار ہوئے۔اس کے بعد مشفیق الرحیم نے اپنی ٹیم کو آکسیجن دی،دونوں نے چھٹی وکٹ پر 101 رنزکی شراکت بنادی تھی،آخری اطلاعات تک43 ویں اوور تک 5 وکٹ پر اسکور 129 ہوچکا تھا۔کاسون راجھیتا نے 3 وکٹیں لیں۔