راولپنڈی، 30 جون 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز
پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ،5 پلیئرز نہایت خوش قسمت،33 کو پروانہ جاری۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، جہاں ریڈبال اور وائیٹ بال دونوں کی مختلف کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔
تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو ریڈبال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں اظہر علی کو اے کٹیگری جبکہ فواد عالم کو بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کٹیگری شامل کیا گیا ہے۔
میاں داد سے ملاقات،رمیز راجہ خود کیا کہتے
اسی طرح 11 کھلاڑیوں کو صرف وائیٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں فخر زمان اور شاداب خان کو اے کٹیگری جبکہ حارث رؤف کو بی کٹیگری اور محمد نواز کو وائیٹ بال کنٹریکٹ کی سی کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔ شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا اس کٹیگری کا حصہ ہیں۔
محمد وسیم، چیف سلیکٹر
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ سیزن 23-2022 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یقیناََ کچھ کھلاڑی کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوس ہوئے ہوں گے تاہم وہ ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ خود کو ان 33 کھلاڑیوں تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ ضرورت پڑھنے پر وہ اس فہرست کے باہر سے بھی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔
محمد وسیم نے کہا کہ انہوں نے ایمرجنگ کرکٹرز کی کٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 7 کر دی ہے کیونکہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے انہیں مراعات دینے سمیت ان کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔
مالی سال 23-2022 کے لیے مینز سینٹرل کنٹریکٹ میں کیا گیا اضافہ مندرجہ ذیل ہے
تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10 فیصد اضافہ
نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد تک اضافہ
کپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروادیا گیا
ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی تاکہ وہ مکمل فٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب رہیں
ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں کے کنٹریکٹ
دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگری: بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی
ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری: حسن علی
ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری: امام الحق
صرف ریڈ بال کنٹریکٹ
کٹیگری اے : اظہر علی
کٹیگری بی: فواد عالم
کٹیگری سی : عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی
کٹیگری ڈی: عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ
صرف وائیٹ بال کنٹریکٹ
کٹیگری اے : فخر زمان اور شاداب خان
کٹیگری بی : حارث رؤف
کٹیگری سی : محمد نواز
کٹیگری ڈی : آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر
ایمرجنگ کنٹریکٹ
علی عثمان (سدرن پنجاب)، حسیب اللہ(بلوچستان)، کامران غلام (خیبرپختونخوا) ، محمد حارث (خیبرپختونخوا)، محمد حریرہ (ناردرن)، قاسم اکرم (سینٹرل پنجاب) اور سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)