| | | |

شاداب خان کا شان مسعود کی ڈبل سنچریز تعداد پہلے بتانےاور وعدے کا انکشاف

لیسٹر،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور آل رائونڈر شاداب خان کے درمیان ڈبل سنچریز کو لے کر ایک دلچسپ شرط یا یقینی دہانی کا انکشاف ہوا ہے۔انگلش کائونٹی ڈربی کے لئے کھیلنے والے پاکستانی لیفٹ ہینڈ اوپنر شان مسعود نے جمعہ کی شب دوسری ڈبل سنچری اسکور کی۔

شان مسعود کی منفرد شان،کائونٹی میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری

مسلسل دوسری ڈبل سنچری کرنے والے شان مسعود کے بارے میں شاداب خان نے خود ہی اپنی کہی بات کا بھانڈا پھوڑا ہے۔سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر شاداب خان نے لکھا ہے کہ

جارڈن(شان مسعود)،2 ڈبل سنچریز ہوگئی ہیں۔ایک باقی رہ گئی ہے۔میں نے کہا تھا کہ آپ 3 ڈبل سنچری کرو۔میں آپ کے پاس آجائوں گا۔ماشا اللہ۔

اس پر شان مسعود نے جواب دیا ہے کہ بھائی جلدی آجائو پلیز۔

یہ دلچسپ مکالمہ ہے۔شان مسعود نے بلاتولیا ہے لیکن اس کے لئے شان مسعود کو تیسری ڈبل سنچری اسکور کرنی ہوگی۔شاداب خان عمرے کے لئے مقدس سرزمین گئے ہوئے ہیں۔اب اگر شان نے اگلے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کردی توپھر شاداب کو اپنی کہی ہوئی بات کے مطابق انگلینڈ جانا ہوگا۔اس کے لئے شاداب کا اپنا محدود اوورز کا معاہدہ بھی ہے۔

شان مسعود نے انگلش کائونٹی کے 3 میچزمیں 2 ڈبل سنچریز کرلی ہیں۔2ہاف سنچریز بھی انہوں نے بنائی ہیں۔جیسی فارم چل رہی ہے ،32 سالہ بیٹر شاید کئی ڈبل سنچریز بنادیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *