ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ
File photo
شان مسعود ریکارڈ میں ناکام،رضوان اور سرفراز کے کیوں چرچے
پاکستانی کرکٹر شان مسعود کی انگلینڈ میں ریکارڈ میں بک میں نام درج کروانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔مئی کے اختتام تک کائونٹی کرکٹ میں 1000 رنزکی تکمیل کا خواب اس وقت ریزہ ریزہ ہوگیا جب وہ دستیاب آخری اننگ میں صفر پر پویلین لوٹ گئے۔انہیںناٹنگھم شائر کے معمولی بائولر نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔اس طرح یہ آخری میچ جو کہ اس ماہ کا تھا،اس میں شان مسعود کا سفر پہلی اننگ میں 18 اور دوسری میں صفر تک محدود ہوگیا۔
رواں سیزن میں پے درپے سنچریز کے ساتھ اسکور کی برسات کرنے والے شان مسعود کا فی الحال 844 رنز پر فل سٹاپ لگ گیا۔ماہ مئی سے قبل تک 1 ہزار رنز کا سنگ میل ایک بڑا کارنامہ ہوتا جس میں شان مسعود ریس میں رہتے ہوئے بھی ناکام ہوگئے ہیں۔یہی نہیں اس ٹیم کی کوچنگ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کررہے ہیں،انہیں آج اتوار کو پہلی شکست ہوسکتی ہے۔مخالف ٹیم کو صرف 162 اسکور درکار ہیں۔10 وکٹیں باقی ہیں۔
ورلڈ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا،شان مسعود کے پاس بھی سنہری موقع
ادھر ہوو میں انگلش کائونٹی کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فیلڈنگ میں رہے ہیں لیکن انہوں نے وکٹ کیپنگ نہیں کی،بلکہ عام فیلڈر کے طور پر کھیلے۔یہ میچ ہوو میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جارہا ہے،پہلا روز بارش کی نذر ہوا تھا، دوسرے روز کیوی ٹیم نے بیٹنگ کی،خوب اسکور بٹورے لیکن تذکرہ محمد رضوان کا ہی رہا۔
کیوی ٹیم جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ کھیل رہی ہے۔سسیکس کے خلاف بلیک کیپس نے 3 وکٹ پر 342 اسکور کئے،اننگ میں3 ہاف سنچریز رہیں۔اہم بات یہ تھی کہ رضوان نے ہمیش ردر فرڈ کا دورٹے ہوئے کیچ پکڑا۔دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ اس میچ میں متبادل فیلڈر کے طور پر موجود ہیں،کیچ کا تذکرہ زور پکڑ رہا ہے۔
ادھر پاکستان میں اور سوشل میڈیا پر ایک اور وکٹ کیپر کا تذکرہ ہے۔سابق کپتان محمد رضوان آج 35 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔