| | | | | | | |

شاہد آفریدی اور عمر گل کے حوالہ سے کوئٹہ کا پی ایس ایل 7 جیتنے کا اشارہ، مزید خبریں

 

کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے پال کالنگ ووڈ کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔

ایشز کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایک صف میں کھڑی ہوگئیں۔جیتنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کے حالات مختلف نہیں ہیں۔ہارنے والی برطانوی ٹیم کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ مستعفی ہوئے تو فاتح سائیڈ آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر بھی مستعفی ہوچکے۔

ایک اور قدرے دلچسپ مشترکہ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی اپنے عبوری کوچ میکڈونلڈ کی سرپرستی میں پاکستان آرہی ہے اور انگلش ٹیم بھی عبوری کوچ کی نگرانی میں ویسٹ انڈیز جارہی ہے۔ایشز نے دونوں ٹیموں کو جلا ڈالا ہے۔

ادھر پی ایس ایل 7 میں کراچی میں آج آخری میچ کا ٹاس ہوگیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز بیٹنگ کرے گی۔جیسن رائے کی ٹیم میں شمولیت ہوگئی ہے۔

گلیڈی ایٹرز کیمپ نے عمر گل اور شاید آفریدی کی ایک ایسی تصویر شو کی ہے جس میں وہ پی ایس ایل 7 میچ کے لیے کھڑے ہیں۔یہ پوز ویسا ہی ہے کہ جیسے ورلڈ ٹی 20 کپ میں دونوں کھڑے تھے اور پاکستان 2009 میں جیتا تھا۔یہ شاید کسی خاص سوچ یا عزائم کا بھی اظہار ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *