لاہور،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر ٹریپ ہوگئے۔اس بار بھی انہیں نروس نائنٹیز کا شکار ہونا پڑا۔اس سے قبل راولپنڈی کے پہلے میچ میں بھی وہ 3 رنزکی کمی سے ہوم ٹائون میں سنچری نہ کرسکے تھے۔
پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آخری سیشن میں ساجد خان کے بچھائے جال میں ٹریپ ہوگئے۔219 بال کھیلنے والے لیفٹ ہینڈ بیٹر 91 کے اسکور پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔سلپ میں کھڑے پاکستانی کپتان نے ڈائیونگ کیچ پکڑا،جسے پہلے آئوٹ دیا گیا،پھر لو ہونے کی وجہ سے چیک کیا گیا،یہ ایک خوبصورت کیچ تھا۔
رضوان کی لبوشین اور سمتھ کی نقلیں،کوچنگ ساتھ،لنچ تک کی اپ ڈیٹ
عثمان خواجہ کی مایوسی دیدنی تھی۔وہ آگے نکل کر جیسے کھیلنے گئے،بال نے بیٹ کا بیرونی کنارہ لیا اور مشکل کیچ کی شکل میں سلپ میں کھڑے بابر اعظم کے دائیں جانب گئی،انہوں نے بڑی خوبصورتی سے ڈائیو کرکے کیچ پکڑا۔
آسٹریلیا نے76 اوورز میں 4 وکٹ پر 188 اسکور بنالئے تھے،اس سے قبل سٹیون سمتھ 59 رنزبناکر نسیم شاہ کے ہاتھوں ایل بی ہوئے۔ڈیوڈ وارنر 6 اور لبوشین صفر پر شاہین آفریدی کا شکار بنے تھے۔