| | | | | | |

عثمان خواجہ ٹیم چھوڑ گئے،انوشکا شرما بائولربن گئیں،ون ڈے میں بڑا ہدف

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بائولر بن گئیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ  گرپ بائی گرپ۔

مطلب بال کو پکڑنے کے لئے کیا اور کیا طریقے ہیں۔انوشکا شرما کے ہاتھوں میں ریڈ بال ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میں استعمال ہوتی ہے،بھارتی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔اس کے بعد ٹیسٹ میچزبھی ہیں اور کوہلی کو 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔

پاکستان کی کوچنگ کرنے والے میتھیو ہیڈن کا آسٹریلین کرکٹ کلچر پر اٹیک،اہم انکشافات

ادھر آسٹریلیا کےکرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیم چھوڑدی ہے،بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لئے کھیلنے والے کرکٹر اب برسبین سے معاہدہ کریں گے۔

ادھر چٹاگرام میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لئے 307 رنزکا ہدف دیا ہے۔لتن داس نے 136 اور مشفیق الرحیم نے 86 کی اننگز کھیلی۔افغانستان  نے ایک وکٹ پر 12 اسکور بنالئے تھے،چوتھا اوور جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *