میلبرن۔کرک اگین رپورٹ۔ عمران خان کیلئے دنیا کے موجودہ کپتانوں میں سے ایک بڑے کپتان نے بھی آواز بلند کردی ۔
ایک اور بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز ہے عمران خان کے حوالے سے اور اس بار اسٹریلیا کے کرکٹ کپتان آئے ہیں۔ سابق نہیں، موجودہ۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں سے ایک خبر کی تفصیل یہ ہے۔,عصر حاضر کے بڑے کپتانوں میں سے ایک نے عمران خان کی حمایت میں جاری مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ اسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان، جو اس وقت موجودہ کپتان ہیں اور اسٹریلیا کے مضبوط ترین کپتانوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں، انہوں نے حالیہ عرصے میں دنیا بھر کے 22 کپتانوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں لکھے خط کی حمایت کر دی ہے۔ پیٹ کمنز نے گریگ چیپل کی حالیہ ویڈیو کو ٹیگ کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیرت اور صحت کے حوالے سے جو تشویش پائی جاتی ہے، میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑی جو عمران خان کے حق میں بات کر رہے ہیں، عمران خان اس لائق ہیں کہ ان کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی صحت کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ رائٹ کمنٹس میں انہوں نے عمران خان کے کرکٹ کیریئر اور ان کی شخصیت کی تعریف کی اور کہا کہ عمران خان جیسے قدآور کھلاڑی اس سے زیادہ کہیں عزت کے مستحق ہیں۔ اس سے قبل عمران خان کے لیے سابق کھلاڑی بول رہے تھے، لیکن یہ پہلی بڑی ایسی بین الاقوامی آواز ہے جو عصر حاضر میں اس وقت اسٹریلیا جیسی ٹیم کی قیادت کر رہی ہے۔پاکستان میں گزشتہ دنوں سے بڑی تیزی سے یہ مہم جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان کو پرائیویٹ ہسپتال شفٹ نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ اس کے بعد ان کی بہنوں نے، ان کے بیٹوں نے، اور پھر گزشتہ روز مائیکل ایتھرٹن نے عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو چلا کر اس مہم کو بہت تیز کر دیا ہے۔لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ جاری ہے، وہاں مائیکل ایتھرٹن نے میچ کے آغاز سے قبل اپنے ذاتی تجزیے میں عمران خان کی ذاتی صحت اور ان کے حالات کا ذکر کیا تھا۔ مائیکل ایتھرٹن خود بھی ان 22 کپتانوں میں شامل تھے جنہوں نے اس خط کا ذکر کیا۔ جس دن میچ شروع ہونا تھا، اس دن لنچ بریک میں انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو چلایا جس کی بازگشت دور دور تک سنائی دی گئی۔ پی سی بی نے اس انٹرویو کو رکوانے کی شکایت کی اور یہاں تک سوچا کہ ٹیم کو لنچ کے بعد میچ میں نہ بھیجا جائے، لیکن یہ دونوں کوششیں بظاہر کامیاب نہیں ہوئیں۔ انٹرویو بھی نشر ہوا اور اب اگلے روز پیٹ کمنز کا یہ بیان ایک بہت بڑا سٹاک ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ برادری اب اکٹھی ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔
عمران خان کیلئے پوری عالمی کرکٹ برادری اٹھ کھڑی ہوئی۔22 کپتانوں کا بڑا خط
