| | | | |

فاروقی نے لنکا ڈھادی،ایشیا کپ میں افغانستان کا فائنل ٹچ باقی

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

کیا کسی نے سوچا تھا،مگر یہ ہوگیا۔افغانستان نے سری لنکا کو ایشیا کپ 2018 کی طرح جکڑ لیا ہے،فائنل ٹچ باقی ہے۔

ایک موقع پر لنکا 100 سے پہلے ڈھانے والی تھی۔ایسے میں ٹیل اینڈرز نے ورک کرکے ٹیم کی سنچری مکمل کردی۔

ایشیا کپ کی 5 بار کی چیمپئن سری لنکا لنکا 2022 کے پہلے میچ میں پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔اننگ 2 بالز قبل 105 پر تمام ہوگئی۔ایک موقع پر 69 رنز پر 8 اور75 پر 9 آئوٹ تھے۔

دبئی میں گروپ بی کے پہلے میچ میں افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست رہا۔5 پر 3 وکٹ گنوانے والی سری لنکا سائیڈ پھر نہ سنبھل سکی۔
راجا پکاسا 38 اور چمیرا کرونا رتنے 31 کے ساتھ نمایاں رہے۔
فضل حق فاروقی 11 رنز کے عوض 3 وکٹ کے ساتھ ہتھیار بن گئے ۔مجیب اور محمد نبی کی 2،2 وکٹیں تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *