لارڈز،کرک اگین رپورٹ
لارڈز میں شاہین لارڈ بننے کے قریب،اظہر فلاپ،حارث ہیرو۔ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے رنگ مکمل جمالیا ہے۔کائونٹی میچ کے دوسرے روز انہوں نے مزید 2 وکٹیں اڑادی ہیں،اس طرح ہفتہ کے روز وہ چند وکٹیں لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار اداکریں گے،ساتھ میں اپنے پہلے کائونٹی میچ کو بھی یادگار بنائیں گے۔
حسن علی اور محمد عباس آمنے سامنے، دلچسپ مقابلہ پڑگیا
لندن میں جاری میچ کے دوسرے روز مڈل سیکس کا مکمل کنٹرول ہوگیا تھا۔لیسٹر شائر جو پہلی اننگ میں محض 149 رنزبناسکی تجھی،دوسری اننگ میں محض10 پر اس کی 2 وکٹیں گرچکی تھیں۔دونوں وکٹیں شاہین شاہ نے لیں۔اس سے قبل مڈل سیکس ٹیم پہلی اننگ میں 370 کا بھاری اسکور کرگئی۔اس میں بھی شاہین شاہ کا حصہ تھا۔27 بالز پر 29 رنز بٹور گئے۔
دوسری اننگ میں 2 وکٹ لینے والے شاہین شاہ آفریدی نے پہلی اننگ میں بھی 3 وکٹیں لیں تھیں۔
ڈربی میں ڈربی شائر کے368 رنزکے جواب میں گلیمورگن اچھی فائٹ کررہی تھی۔4 وکٹ پر 240 اسکور کئے ہیں،لبوشین 53 پر کھیل رہے ہیں،ڈربی کے لئے کھیلنے والے شان مسعود نے اس بار60 کی اننگ کھیلی۔
کائونٹی میں محمد رضوان کے پیئر بھارت کے چتشور پجارا،کیا کچھ ملا
ناٹنگھم میں پاکستان کے اظہر علی کی ناکامی کا سلسلہ طویل ہوگیا،مسلسل چوتھے میچ میں فلاپ ہوگئے،پہلی اننگ میں 6 کے بعد دوسری اننگ میں بھی 5 کرسکے،نتیجہ میں ان کی ٹیم ووسٹر شائر پہلی اننگ میں 159 پر گئی تو دوسری میں بھی 175 پر اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔ناٹنگھم شائر 266 رنزکر گئی تھی۔ووسٹر کو محض 68 رنزکی سبقت ہے۔5 وکٹیں ہی رہ گئی ہیں۔
لیڈز میں کینٹ ٹیم 291 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔حارث رئوف نے65 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔یارک شائر نے 5 وکٹ پر 326 اسکور بنالئے،ڈیوڈ میلان 152 کرکے نمایاں رہے۔