لندن،لارڈز:کرک اگین رپورٹ
لارڈز میں پروٹیز کے سامنے انگلش ٹیم 3 دن میں ہارگئی،پاکستان کوجھٹکا۔انگلینڈ کے ساتھ وہ ہوگیا ،جو 3 روز قبل تک سوچا نہیں گیا تھا،نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ دوسری اننگ میں جاکر جیتنے والی انگلش ٹیم کو آج لارڈز میں امید تھی کہ دائو اس بار بھی لگ جائے گا لیکن ہوم آف کرکٹ میں میچ کے تیسرے ہی روز انگلش ٹیم جنوبی افریقا کے سامنے لیٹ گئی۔نئے کپتان بین سٹوکس کو شکست کا پہلا تحفہ ملا ہے۔
لارڈز ٹیسٹ،پروٹیز نے 2 دن ہی میں شکنجہ کس دیا،انگلش ٹیم پریشانی میں
پروٹیز نے انگلینڈ کے خلاف 3 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اننگ اور 12 رنز سے فتح کے ساتھ 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میزبان ٹیم پہلی اننگ کا 161 اسکور کا خسارہ بھی پورا نہ کرسکی۔دوسری اننگ میں صرف 145 پر دم توڑ گئی۔اس بار تو انگلش بیٹرز38 اوورز بھی پورے نہ کرسکے۔37 اوورز اور 4 بالز پر آئوٹ ہوگئے۔ایلکس لیز اور سٹورٹ براڈ 35،35 رنزبناسکے۔جوئے روٹ 6 اور جونی بیئرسٹو 18 رنزبناسکے۔ایک موقع پر 86 پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔
انگلش ٹیم کا جنازہ اینرچ نورتج نے 47 رنز دے کر 3 اورکیشو مپاراج،کاگیسو راباد اور مارکوجانسن نے 2،2 آئوٹ کئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا ٹیم پہلی اننگ میں326 اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔آج اینرچ نورتج نے28 اسکور بناکر اچھی مزاحمت کی۔سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے 3،3 وکٹیں لیں۔
انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 45 اوورز میں165 اسکور بناسکی تھی۔
انگلینڈ کی اس شکست نے صرف اس کا اعتماد اڑادیا،اسے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا،لیکن اس کا اثر پاکستان اور بھارت پر پڑے گا۔جنوبی افریقا کی ریٹنگ شرح 71سے بڑھ کر 75 ہوگئی ہے۔اگلے دونوں میچز پروٹیز جیت گئے تو 80 فیصد شرح کے ساتھ وہ فائنل کے پکے امیدوار بن سکتے ہیں۔