لاہور،کرک اگین رپورٹ
لاہور ٹیسٹ کی چوتھی صبح پاکستانی کھلاڑی نیند میں،2 بڑے آئوٹ کرککے بھی محروم۔آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز کی صبح پاکستانی ٹیم کے لئے اچھی نہیں ہے،ایسا لگتا ہے کہ جیسے پوری ٹیم سوکر میچ کا یہ دن کھیلنے آئی ہو،حیرت کی بات یہ ہے کہ پہلی اننگ میں 123 رنزکا بڑا خسارہ ہے۔ساتھ میں دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے بڑے ہدف کے سیٹ ہونے کا یقینی امکان ہے،اس کا تقاضا یہ تھا کہ تمام 11 کھلاڑی اپنی 66 حس کے ساتھ آج کھیلنے آتے۔معاملہ اس کے الٹ نکلا۔
بڑا اپ سیٹ،بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا میں پکی تاریخ رقم کردی
آسٹریلیا کے کھلاڑی 2 بار آئوٹ ہوکر بھی میدان میں موجود ہیں۔ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ اسکور بنائے جارہے ہیں۔قومی ٹیم کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کیا کریں۔جو 2 آئوٹ کرکے بھی سوئے ہوں ،پھر ان کے آئوٹ چوری ہی ہونگے۔
پہلا واقعہ تو نہایت ہی دلچسپ نکلا،جب حسن علی کی بال پر آسٹریلیا کے بیٹر ڈیوڈ وارنروکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،کسی کو علم نہ ہوسکا،کسی نے کوئی اپیل نہ کی۔بعد میں جب ٹی وی ری پلے میں گرائونڈ کی سکرین پر یہ ظاہر ہوا کہ بال بیٹ کا کنارہ چھوکر گئی ہے تو سوائے شرمندگی بھرے دانت نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
دوسرا واقعہ تواس سے بھی بڑا ہے۔نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو 56 کے مجموعہ پر کلین بولڈ کردیا اور تمام پلیئرز جوش سے اچھلنے لگے۔عثمان خواجہ کریز چھوڑ کر پویلین واپس جارہے تھے کہ تھرڈ امپائر کی چیکنگ کے بعد فیلڈ امپائر علیم ڈار نے بونال کا اشارہ کرکے وارنر کو واپس بلالیا۔اس طرح پاکستان نے یہ دوسرا موقع ضائع کردیا ہے۔
اب یہ 2 باتیں دیکھنے کے بعد واضح محسوس ہونے لگا ہے کہ قومی کھلاڑی شدید دبائو میں کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 72 اسکور بنالئے ہیں،مجموعی برتری 195 رنزکی ہوگئی ہے۔