لاہور،کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی کھیل کر حال ہی میں واپسی کرنے اور پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے والے سینئر کھلاڑی محمد رضوان کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے حیرت انگیز سرپرائز تیار کیا اور دیا ہے۔
لاہور سے قومی کیمپ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد رضوان کی سالگرہ منانے کے لئے کپتان بابر اعظم سمیت تمام پلیئرز اور سٹاف نے شاندار کیک تیار کیا،کیک رضوان کی شرٹ کی طرح تیار کیا گیاتھا۔اس پر لکھا تھا۔رضوا،ان کا نمبر 16 اور نیچے پاکستان۔
کیک کی ایک جانب لکھا ہوا تھا کہ ورلڈ کرکٹ کا سپرمین۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ محمد رضوان کیک کے سامنے موجود ہیں،ان کے ساتھ بابر اعظم اور شاداب خان دائین،بائیں موجود ہیں،باقی کھلاڑی بھی تیاری میں ہیں۔کیک کاٹنے سے قبل ہلکا پھکلا مذاق کیا گیا،پھر رضون نے کیک کاٹا،پہلے کپتان بابر اعظم کو کھلایا۔
معین علی کا اعزاز،کوئنز پلاٹینیم جوبلی ایوارڈ
اہم بات یہ تھی کہ وکٹ کیپر بیٹر کی سالگرہ دھوم سے منائی گئی۔محمد رضوان کی برتھ ڈے یکم جون 1992 کی ہے۔