کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان عاجزی وانکساری میں بھی سب سے آگے،82 رنزبنانے،شاندار کپتانی کرنے کے بعد جب انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا تو کہنے لگے کہ میں نہیں،ٹم ڈیوڈ اس کا حقدار بنتا ہے۔ان کی یہ بات زیادہ پسند کی جارہی ہے۔
دھانی کی حرکات،مصنوعی غصہ،جشن اسٹائل،شاہی آداب
محمد رضوان کی انکساری کی نئی مثال،وہاب ریاض بھی سارا ملبہ اٹھاگئے۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اعتراف کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ساری غلطی ہی میری ہے،اس لئے ہم ہارگئے،انہوں نے ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار خود قرار دیا ہے۔یہ بات انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہی کہ ٹاس جیتنے کے بعد پھر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ اگلے میچ میں بھی کریں گے،اس پر جواب دینے کی بجائے انہوں نے اپنی خراب بائولنگ سمیت باتیں کردیں۔کہتے ہیں کہ ہم نے اچھی بائولنگ نہیں کی۔سوال یہ ہے کہ کیا سب نے اچھی بالز نہیں کیں۔
ایسا لگتا ہے کہ پشاور لمی کی کپتانی اسی ایونٹ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
ادھر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی باکمال ہیں،کہتے ہیں کہ پچز دیکھ کر حالات بدلتے رہتے ہیں،اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔اللہ پاک کرم کردیتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری منیجمنٹ نے دن رات کام کرکے پلیئرز ڈرافٹنگ کی۔اللہ پاک نے صلہ دیا۔
محمد رضوان نے اس میچ میں 82 رنزکی اننگ کھیلی ،عاجزی بھی کوئی ان سے سیکھے،کہتے ہیں کہ مجھے تو ایسے ہی مین آف دی میچ دے دیا گیا،میرا خیال ہے کہ اس کا حقدار ٹم ڈیوڈ ہے،اس نے آئوٹ کلاس پرفارم کیا ہے۔
ٹم ڈیوڈ نے 19 بالز پر 51 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔