| | | | |

محمد عامر کیوں ٹریڈنگ پر ہیں

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک ایسے کھلاڑی جو ٹیم سے باہر ہیں،پہلے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ،اب ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد بھی نہیں ۔ایسے میں وہ سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

محمد عامر اس لئے ٹرینڈ کررہے ہیں کہ وہ پاکستانی فینز کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ایشیا کپ 2022 کےا سکواڈ میں شامل شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے اور اسکواڈ کےا خراج کی نیوز بریک ہوئی ہے تو کرکٹ فینز اور بہت سی شخصیات نے محمد عامر کو متبادل کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سب سے قبل کرک اگین نے یہ نکتہ اٹھایا لیکن ساتھ ہی سب سے قبل یہ ننیوز بریک کی کہ پی سی بی شاید ایسا نہ کرے،ان کی تان لے دے کے حسن علی پر ٹوٹے گی۔

شاہین کی جگہ ایشیا کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں کون

خیر،محمد عامر کی آواز تو ہرایک اٹھارہے ہیں۔اسی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔اس کے باوجود محمد عامر نے ٹوئٹ کرکے پوچھا ہے کہ

خیر ہے،میں  ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہوں،لیکن کیوں۔

محمد عامر کو ضرور علم ہوگا لیکن چونکہ انہوں نے پوچھا ہے تو ان کے علم کے لئے کہ پاکستان فینز شاہین شاہ کی جگہ محمدعامر کودیکھناچاہتے ہیں،اس لئے کہ لیفٹ آرم پیسر ہی بہتر جگہ لے سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *