ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی
Twitter Iamge
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم دنیائے کرکٹ کو پھر سے حیران کرنے لگا ہے۔سخت گرمی میں اگلے چند منٹ ،حد 60 سے 90 منٹ میں فل پیک ہوجائے گا۔تماشائیوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔دھوپ کے باوجود کرکٹ فینز نہایت صبر و تحمل سے ویسٹ انڈین اننگ دیکھ رہے ہیں۔ادھر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسٹاف نے کمنٹری کے لئے آنے والے جیفری ڈوجان اور این بشپ کا شاندار استقبال کیا،ایسالگا کہ کسی کی سالگرہ ہے لیکن اصل میں وہ ویلکم ٹو پاکستان تھا۔
بابر اعظم کو سپر اسٹار متعارف کروانے والا کوئی اور نہیں، ویسٹ انڈیز
دوپہر 4 بجے،جس وقت میچ شروع ہوا تو تماشائیوں کی قلیل تعداد موجود تھی لیکن شام 6 بجنے تک گرائونڈ کا 70 فیصد حصہ بھر چکا تھا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پھر سے حیران کرگیا،پاکستان کو 300 رنزکے ممکنہ چیلنج کا سامنا۔اسٹیڈیم کے چاروں جانب کرکٹ دیوانے لائن بنائے اندر داخل ہونے کے لئے بے تاب تھے،ٹکٹ چیکنگ اور کلیئرنس کی وجہ سے گرائونڈ میں انٹری کی سہولت آسان نہیں ہے۔
ویسٹ انڈیز کےا چھے آغاز،پاکستانی بائولرز کے تھکے ہونے کے باوجود فینز کا جوش دیدنی ہے،وہ ہربال پر وکٹ کے حصول کی آوازیں او ر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کررہے تھے۔خیال ہے کہ جس وقت پاکستانی اننگ شروع ہوگی،گرائونڈ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی۔
ویسٹ انڈیز نے 24 اوورز میں ایک وکٹ پر 111 رنزبنالئے ہیں،بظاہر 300 کے بڑے ٹوٹل کی جانب مارچ جاری ہے۔قومی پلیئرز نہایت محنت سے فیلڈنگ میں لگے تھے۔