ملتان،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم ابھی ملتان کی گرمی میں باہر نکلی نہیں ہے کہ اس کی حدت نے اسے ابھی تیاری پر لگادیا ہے۔قومی کھلاڑی اگلے دن بلکہ ایام کی تپش اور گرم ہوائوں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے اس کے تدارک کی تیاری پکڑلی ہے۔
ملتان کے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر کرکٹرز نے گرمی کی شدت محسوس کرتے ہوئے سوئمنگ پول کا سہارا لے لیا ہے۔تمام پلیئرز نہایت شدومد کے ساتھ سوئمنگ کرتے پائے گئے ہیں۔
ورلڈ کپ سپر لیگ, افغانستان کو جمپ،ویسٹ انڈیز سیریز سے پاکستان 10 ویں سے چوتھے نمبر پر کیسے آسکتا
سوئمنگ میں پلیئرز اچھے انداز میں سوئمنگ کرتے دکھائی دیئے۔،کھلاڑیوں نے کافی وقت اس حالت میں گزارا ہے۔
ادھر پلیئرز نے اس کے بعد پرتکلف کھانا کھایا۔اس دوران کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی موجود تھے۔کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان بھی پیش پیش تھے۔
قومی پلیئرز پیر کے روز پریکٹس کریں گے۔منگل کے دن پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مل کر پریکٹس کریں گے۔بدھ کو ورلڈکپ سپرلیگ کی سیریز شروع ہوگی۔