| | | | | | |

ممبئی انڈینز کراچی کنگز کے نقش قدم پر،پی ایس ایل 8 کے 4 میزبان مقامات فائنل

کرک اگین رپورٹ

ممبئی انڈینز کراچی کنگز کے نقش قدم پر،پی ایس ایل 8 کے 4 میزبان مقامات فائنل۔آئی پی ایل میں بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی قائد بابر اعظم اور ان کی ٹیم ممبئی انڈینز پی ایس ایل کی بابر کی ٹیم کراچی کنگز کے نقش قدم پر ہے۔مسلسل 8 ناکامیوں کے بعد ممبئی انڈینز نے 9 ویں میچ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی ہے۔ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں اس نےراجستھان رائلز کو 5 وکٹ سے شکست دی،رواں ایونٹ میں یہ اس کی پہلی جیت ہے۔

آئی پی ایل میں کراچی کنگز اور بابر اعظم کی حیرت انگیز مماثلت،8 اہم خبریں ساتھ

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا تھا،مسلسل 8 شکستوں کے بعد اسے 9 ویں میچ میں پہلی جیت ملی تھی۔سوشل میڈیا پر اس مماثلت اور تعاقب کے بڑے چرچے ہیں،تبصرے جاری ہیں۔

ادھر ہفتہ کو پاکستانی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل 8 کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے،اس کے میچز اب 15 فروری 2023 سے31 مارچ 2023 کے درمیان ہونگے۔کراچی اور لاہور کے ساتھ ملتان اور روالپنڈی بھی میزبان ہونگے،پی سی بی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ تمام فرنچائزز کے شہر میزبانی کریں گے مگر اب کوئٹہ اور پشاور اس لسٹ میں نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *