| | | | | | | |

فائنل کا وقت تبدیل ہوا یا نہیں،بابر اور بٹلر نے بڑا چنائو کرلیا

 

میلبرن،کرک اگین ڈاٹ کام

 

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کا آغاز اپنے وقت پر ہوگا،اتوار 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میلبرن کے تاریخی میدان میں شارٹ فارمیٹ کے میگا فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ٹاس اور میچ کے اوقات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

میچ پہلے سے شیڈول اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوگا،1 بجے دوپہر میچ کا وقت ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا اور ٹاس اس سے طے شدہ وقت کے مطابق قبل ہوگا۔

پہلے روز 10 اوورز تک کے میچ کی تکمیل کی کوشش ہوگی۔دوسری صورت میں میچ پیر کے روز مکمل ہوگا،جس کا مقررہ وقت بڑھایا گیا ہے۔

میلبرن میں ہفتہ کی رات شروع ہونے والی بارش اتوار کی صبح بھی جاری تھی۔ اور فائنل کے دن بھی تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔پیر کے دن میچ وقت میں اضافی 2 گھنٹے پہلے ہی شامل کئے جاچکے ہیں۔

ادھر آئی سی سی نے تو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے 9 کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے تھے لیکن فائنل کھیلنے والے کپتانوں نے ابھی سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بنا کسی ہچکچاہٹ کے شاداب خان کا نام ڈکلیئر کیا ہے اور انگلش کپتان جوس بٹلر نے بھارتی جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو اس اعزاز کا حقدار قرار دیا ہے ۔دونوں نے اپنی یہ رائے آئی سی سی کو آفیشلی انداز میں دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *