| | | |

نئے سال کا پہلا ٹیسٹ،ٹائیگرز نے 5 کیویز دبوچ لئے،کونوے کی سنچری

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

سال نو کا پہلاٹیسٹ،پہلا روز مکمل ہوگیا۔بے اوول میں نیوزی لینڈ ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کی۔پہلے روز کے خاتمہ پر 5 وکٹ کے نقصان پر 258 اسکور بنائے۔اننگ کی خاص بات ڈیون کونوے کی شاندار سنچری تھی۔

سال 2022 کا اولین ٹیسٹ جاری ہے۔سال نو کا پہلا ٹاس بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے جیتا۔پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا تھا۔کیوی کپتان ٹام لیتھم کے لئے شروعات اچھی نہیں تھیں۔وہ صرف 1 رن بناکر سلپ میں کھڑے لٹن داس کو کیچ دے گئے۔ بائولر شریف الاسلام تھے۔اچھے آغاز کے باوجود ٹائیگرز جلد فائدہ نہ اٹھاسکے۔انہیں دوسری وکٹ 138 اسکور کی شراکت کے بعد ملی۔

نئے سال کا پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا پہلا ٹاس،کیویز کی اولین بیٹنگ،پہلارن،پہلی وکٹ

اب یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے۔دوسرے اوپنر ول ینگ  اس سال کے پہلے رن آئوٹ ہونے والے بیٹر بنے۔انہیں 52 کے انفرادی اسکور پر شکار کیا گیا۔کونوے نے اپنی اننگ میں استحکام رکھا۔سال کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔وہ 122 رنزبناکر گئے۔

کیوی ٹیم نے دن کے 87 اوورز اور 3 بالز پر 5 وکٹیں کھوکر 258 اسکور کئے۔اننگ کی تھوڑی مایوس کن بات تجربہ کار بیٹر راس ٹیلر کے لئے تھی۔اپنی آخری سیریز کھیلنے والے 37 سالہ کھلاڑی 31 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔ٹام بلنڈل 11 کرسکے۔ہنری نکولس 32 کرکے وکٹ پر موجود ہیں۔شریف الاسلام اب تک کے کامیاب ترین بائولر ہیں۔وہ 53 رنزدے کر 2 آئوٹ کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *