| | | | |

نئے سال کے اولین ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹائیگرزکا راج،کیویز کا دونوں سائیڈز سے شکار

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

نئے سال کے اولین ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹائیگرزکا راج،کیویز کا دونوں سائیڈز سے شکار۔نئے سال کے اولین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹائیگرز نے کیویز کا شکارکردیا،یہی نہیں کسی حد تک 2 روز کے کھیل میں اپنی برتری ظاہر کردی ہے،نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ان کے گھر میں گھس کر ایسی پرفارمنس بڑی بڑی ٹیموں کے لئے خواب ہوا کرتی ہے۔

بے اوول میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کا دوسرا دن بنگلہ دیشی ٹیم کے نام رہا،پہلے گیند بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پھر بیٹرز نے بھی ویسا ہی جواب دیا۔کیویز نے 258 رنز 5 وکٹ سے اپنی اننگ شروع کی۔70 رنزکے اضافہ کے ساتھ باقی آدھی ٹیم  پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 328 کے مجموعہ پر باہر کردیا۔پہلے دن  ڈیوون کونوے کے 122 اسکور نمایاں تھے تو دوسرے روز ہنری نکولس کی اننگ قابل ذکر تھی جو75 رنزبناکر گئے۔بنگلہ دیش کے  شریف الاسلام نے 69 اور میدی حسن نے  86 رنز دے کر 3،3 جب کہ  مومن الحق نے صرف 6 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں کیویز پیس اٹیک کے سامنے بنگلہ دیشی اوپنرز کا آغاز قابل اعتماد تھا۔43 رنزکی اوپننگ شراکت کیمپ کے عزائم ظاہر کررہی تھی۔شادمان اسلام کے 22 پر جانے کے بعد محمد حسن اور نجم الحسن نے مزید کمال دکھایا۔دوسری وکٹ پر104 اسکور کااضافہ کیا۔کیویز نے 147 کے مجموعہ پر  نجم الحسن کی وکٹ لی جو 64 اسکور بناکر گئے۔امپائرز نے جب کھیل کے خاتمہ کا اعلان کیا تو  بنگلہ دیش کا اسکور 2 وکٹ پر 175 اسکور تھا۔نجم الحسن 64 اور مومن الحق 8 پر کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں نیل ویگنار نے حاصل کیں۔انہوں نے اس کے لئے 16 اوورز میں صرف 27 رنز دیئے۔ٹم سائوتھی 15 اور ٹرینٹ بولٹ  جیسے بائولرز14 اوورز کرواکر بھی کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *