| | |

نیشنل انڈر 19 کپ،پہلے رائونڈ کا میچ ڈرا

 

 

کراچی، 2 اگست 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

سدرن پنجاب وائٹس اور بلوچستان وائٹس کے مابین یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ کا میچ ڈرا ہوگیا ہے. سدرن پنجاب وائٹس نے پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے

تھے. جواب میں بلوچستان وائٹس نے مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے تھے. 120 رنز کی سبقت حاصل کرنے والی سدرن پنجاب وائٹس کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنائے تھے کہ میچ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا.

ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 4 اگست کو شروع ہوگا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *