| | | | | |

نیوزی لینڈ کو تاریخ کی بڑی شکست،سیریز بھارت کے نام،متعددریکارڈز،ایوارڈز میں کیویز کے ساتھ ہاتھ

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں آخرکار ہار ہی گئی۔پہلے ٹیسٹ کو ڈرامائی انداز میں ڈرا کرنے،دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ تک حاوی رہنے،اعجاز پٹیل کی پوری اننگ کی 10 وکٹیں لینے کے بعد ہائی نیوز رینک میں آنے والی کیوی ٹیم اپنی ہی وجہ سے نہ صرف میچ بلکہ 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز ہارگئی۔372 رنزکی بڑی ،عبرتناک شکست لکھواگئی،متعدد نئے ریکارڈز اس میچ کا حصہ بھی بن گئے،تمام پر بھارت کا قبضہ ہے۔منفی ریکارڈ بک میں کیویز پہلا نمبر بنانے پر لگے ہیں۔

آخری روز پیر کو صبح کے سیشن میں اس کی باقی ماندہ 5 وکٹیں بھی پہلی 5 بلکہ پہلی پوری اننگ کا تتمہ ثابت ہوگئی ہیں۔کیوی اننگ محض140 سے 167 پر ڈھیر ہوگئی۔کیوی اننگ کا آخری آدھا حصہ مارننگ سیشن کے شروع کے 11 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور اتوار کے اسکور میں صرف 27 اسکور مزید بناسکی۔

ایشز کا پہلا ٹیسٹ،انگلینڈ نے اپنا خفیہ پتا چل دیا،آسٹریلین شدیدپریشان

ہنری نکولس 44 ہی کرسکے۔بھارت کی جانب سےروی چندرن ایشون 34 رنزکے عوض 4 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔یادھیو 49رنز دے کر 4 وکٹ لے گئے۔

اس میچ کی اہم بات یہ رہی ہے کہ بھارت پہلی اننگ میں 325 اسکور کرنے میں پھر بھی کامیاب ہوگیا،حالانکہ کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے تمام 10 وکٹیں 119 رنز دے کر اپنے نام کیں۔وہ انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کامبلے کے بعد ایسا کرنے والے دنیا کے تیسرے پلیئر بنے۔کیوی ٹیم اس ایدوانٹیج کا فائدہ نہ لے سکی اور 62 ہی اسکور کرسکی۔دوسری اننگ میں بھارت نے 276 رنز 7 وکٹ پر اننگ ڈکلیر کی۔کیوی ٹیم کو جیت کے لئے 540 اسکور کاہدف ملا۔ٹیم 167 پر فارغ ہوگئی۔بھارت نے 372 اسکور سے بڑی جیت اپنے نام رقم کی ہے۔

بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جیت رقم کی ہے۔نیوزی لینڈ  کو ہسٹری کی بد ترین ناکامی ہوئی ہے۔رنزکے اعتبار سے بڑی ہار ہے۔روی چندرن ایشون نے اپنی سر زمین پر 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کی ہیںاس سے قبل بھارتی سرزمین پر انیل کامبلے 350 وکٹ مکمل کرکے نمبر ون ہیں۔

اپنے ہوم گرائونڈ میں تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے مین ایشون بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بائولر بنے۔مرلی دھرن نے سری لنکا میں 48 اور ایشون نے بھارت میں 49 میچزکھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

ادھر ہارنے والی ٹیم بہترین بائولنگ فیگر پاس رکھ کر بھی منفی کلب میں پہلے نمبر پر آگئی ہے،اسے یوں مان لیں کہ شکست والی ٹیم کی بہترین ٹیسٹ فیگر یا بہترین ٹیسٹ فیگر کے ساتھ بھی شکست میں کیویز پہلے نمبر پر ہیں۔اعجاز پٹیل نے اس میچ میں 225 رنزکے عوض 14 آئوٹ کئے۔

پہلی اننگ میں 150 اور دوسری اننگ میں 62 اسکور کرنے والے میانک اگر وال پلیئر آف دی میچ رہے۔پوری سیریز میں 14 وکٹیں لینے پر بھارت نے اپنے اسپر ایشون کو مین آف دی سیریز منتخب کیا ہے،وجہ یہ بیان کی گئی ہے کجہ انہوں نے چند اچھی اننگز بھی کھیلی ہیں۔صرف اسی میچ میں 14 اور سیریز میں 17 وکٹیں لے کر ٹاپ کرنے،بیسٹ بائولنگ فیگر رکھنے کے باوجود وہ دیکھتے ہی رہ گئے۔تمام ٹیم کا یہی عالم رہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *