| | | | |

ورلڈ ٹی 20،آسٹریلیا کے بعدانگلینڈ اسکواڈز کی بھی رونمائی

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20،آسٹریلیا کے بعدانگلینڈ اسکواڈز کی بھی رونمائی.انگلینڈ نے ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے لئے اپنے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔جوس بٹلر کپتان ہونگے۔جیسن رائے ڈراپ رہیں گے۔ایلکس ہیلز کا کیریئر تمام ہوگیا ہے۔15 پلیئرز میں کئی ایسے بھی ہیں جو پاکستان کا دورہ کریں گے اور کئی نہیں کریں گے۔

بین سٹوکس آسٹریلے ورلڈ ٹی 20 کے لئے انگلش اسکواڈز کا حصہ ہونگے۔لیام لونگسٹن اور کرس جارڈن بھی پاکستان سیریز کا حصہ نہیں ہیں ۔دونوں کو ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان،کپتان جوس بٹلر شامل،5 نئے کھلاڑی،معین علی پھر بھی کپتانی کریں گے

انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں  جوس بٹلر کپتان ہونگے، دیگر پلیئرز میں  معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سام کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ میلان، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، مارک ووڈ شامل ہیں۔

ریزرو پلیئرز میں  لیام ڈاسن،رچرڈ گلیسن اورتیمال ملز شامل ہیں۔

انگلینڈ 22 اکتوبر سے ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گا۔پاکستان کے دورے میں دیگر پلیئرز کو مدد ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *