ملتان،ہرارے:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوران ورلڈکپ سپر لیگ میں بڑے جمپ کا موقع ہے۔10 ویں سے تیسری پوزیشن کا معمولی مگر چوتھی کا یقینی امکان موجود ہے۔اس کے لئے کلین سویپ فتح درکار ہوگی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے آغاز کے موقع پر زمبابوے میں جاری افغان،زمبابوے سیریز ختم ہوچکی ہوگی۔ہفتہ کو مہمان ٹیم نے زمبابوے کو ہرایا ہے،اس فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اس کا تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔اس طرح اس نے ایک کامیابی سےویسٹ انڈیز،بھارت اورآسٹریلیا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔اس کے مجموعی 80 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔2 میچز باقی ہیں۔اگر اس نے وہ بھی جیت لئے تو سیریز کے بعد وہ 100 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائے گا۔اس صورت میں پاکستان ویسٹ انڈیز سے تینوں میچزجیت کر بھی چوتھی پوزیشن سے آگے جانہیں سکےگا۔
ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی لندن میں پھنس گئے،ایک سیریز سے باہر
اس وقت کی تازہ ترین ٹیبل کے مطابق بنگلہ دیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،،انگلینڈ 95 کے ساتھ دوسرے،افغانستان 80 کے ساتھ تیسرے،ویسٹ انڈیز 80 کے ساتھ چوتھے،بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں،آسٹریلیا 70 کے ساتھ چھٹے،آئرلینڈ 68 کے ساتھ 7 ویں اورسری لنکا 62 کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈ 60 کے ساتھ 9 ویں پاکستان بھی اسی پوائنٹس نمبرزکے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا 49 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں،زمبابوے35 کے ساتھ 12 ویں اور نیدر لینڈ 25 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں و آخری نمبر پر موجود ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،ایک روزہ ریکارڈز،گرمی اور آم کے موسم میں پہلی بار میچز
اب زمبابوے کی ایک فتح افغانستان کو 90 اور دونوں فتوحات 80 پوائنٹس سے آگے بڑھنے نہیں دے گی،اسی طرح ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف تینوں فتوحات اسےدوسرے نمبر پر لے جائیں گی لیکن پاکستان کی 3 کامیابیاں اس کے 90 پوائنٹس اور چوتھی پوزیش تو کنفرم کرتی ہیں۔افغانستان کی شکست کی صورت میں تیسرا نمبر بھی مل سکتا ہے،اس لئے پاکستان کے لئے یہ ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز نہایت ہی اہم ہے۔
اگلے سال بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے لئے اس ٹیبل کی 8 ٹاپ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی ،باقیوں کو الیفائر ایونٹ میں جانا ہوگا۔