برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی کا 3 کھلاڑیوں نے مل کرشکار کردیا۔ویرات کوہلی پھر فلاپ،اس بار انگلینڈ نے 3 کھلاڑیوں کی مدد سے قید کرکے پویلین لوٹا دیا،سابق کپتان پہلے حیرت اور مایوسی کی علامت نظر آئے۔
ایج باسٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں کوہلی کو کچھ نہ ملا،ہرجانب بھارت حاوی ہے لیکن ویرات کوہلی 2019 سے جاری جھکڑ سے نکل پاہی نہیں رہے ہیں۔پہلی اننگ میں اپنی غلطی سے آئوٹ ہوئے تھے،اتوار کی شام ایک اچھی بال پر وہ ایسے آئوٹ کئے گئے،اس میں 3 پلیئرز کی مدد شامل تھی۔
کوہلی اور بیئرسٹو میں میچ کے دوران لڑائی ،انگلش بیٹر کا پھرلاٹھی چارج
یہ اننگ کا 30 واں اوور تھا۔بھارت کی دوسری اننگ جاری تھی۔75 رنزپر 2 آئوٹ تھے۔مجموعی برتری207 رنز کی ہوچکی تھی۔کوئی دبائو نہیں تھا،ایسے میں انگلش کپتان بین سٹوکس بال کرنے آئے۔انہوں نے ایسی بال کی جو گڈ لینتھ سے اوپر کی جانب اٹھی،ان کے بیٹ کو چھوکر وکٹ کیپر کی جانب گئی۔وی کیچ پکڑنے میں ناکام ہوگئے،بال ان کے گلوز سے ٹکرا کر تیزی سے نیچے جارہی تھی ،ایسے میں پہلی سلپ میں کھڑے سابق انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیچ پکڑ لیا۔یوں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنے میں 3 کھلاڑی بین سٹوکس ،وکٹ کیپر سام بلنگز اور جوئے روٹ شامل ہوئے۔ویرات کوہلی صرف 20 رنزہی بناسکے۔
کھیل ختم ہونے تک بھارت کا اسکور دوسری اننگ میں 3 وکٹ پر125 اسکور تھا۔اس کی برتری257 رنزکی ہوگئی ہے۔7 وکٹیں باقی ہیں۔پہلی اننگ میں سنچری کرنے والے رشی پنت 30 اور چتشور پجارا 50 پر کھیل رہے تھے۔بھارت کی مجموعی برتری 257 رنزکی ہوگئی ہے۔
ویرات کوہلی خود ہی آئوٹ،حیران کن انجام
اس سے قبل انگلینڈ بھارت کی پہلی اننگ 416 رنزکے جواب میں284 اسکور بناکرآئوٹ ہوگیا۔محمد سراج نے سب سے زیادہ4 وکٹیں لیں۔