| | |

کوہلی اور بیئرسٹو میں میچ کے دوران لڑائی ،انگلش بیٹر کا پھرلاٹھی چارج

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

کوہلی اور بیئرسٹو میں میچ کے دوران لڑائی ،انگلش بیٹر کا پھرلاٹھی چارج۔ایج باسٹن ٹیسٹ میں انگلش بلے باز جونی بیرسٹو کو چھیڑنا اور انہیں شٹ اپ کال دینا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اس کے بائولرز کو مہنگا پڑگیا۔جواب میں انگلش وکٹ کیپر نے وہ لاٹھی چارج کیا کہ بھارت کے فالو آن کروانے کے خواب بکھر گئے۔

اتوار کو انگلینڈ نے 84 رنز5 وکٹ سے اننگ شروع کی تو بھارتی گیند باز حاوی تھی،ابتدائی 30 منٹ میں بڑا ڈرامہ ہوا۔امپائرز کو بیچ بچائو کروانا پڑا۔دیکھاجاسکتا تھا کہ کوہلی ایک قسم کا پنچ اشارہ بھی کررہے تھے،یہ الگ بات ہے کہ اسے دوستانہ سمجھا جائے۔

کیوی کپتان کو بھی کورونا،سیریز سے باہر

انگلینڈ کے بلے باز  جونی بیئرسٹو کی جانب سے سابق ہندوستانی کپتان کو کچھ کہنے کے بعد ویرات کوہلی جونی بیرسٹو سے ناخوش نظر آئے۔ یہاں تک کہ بیرسٹو نے کوہلی کی پیٹھ پر تھپکی دے کر چیزوں کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔

ایک خبر کے مطابق جملے بہت سخت تھے۔ایک موقع پر کوہلی نے شٹ اپ کال بھی دی۔اس پر بیرسٹو بھی غصہ میں تھے۔امپائر علیم ڈار سمیت دونوں امپائرز نے انہیں پرسکون کیا۔اس کے بعد بیئرسٹو نے لاٹھی چارج کردیا اور تیزی کے ساتھ اسکور بٹورنا شروع کردیا۔

کھانے کے وقفہ تک بیئرسٹو 113 بالز پر 91 اسکور کرچکے تھے۔12 چوکے اور 2 چھکے اس کے علاوہ تھے۔میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر200 اسکور بنالئے تھے۔بین سٹوکس آج آئوٹ ہونے والے واحد بیٹر تھے جو 25 رنزکرسکے۔کھانے کے وقفہ کے بعد بارش کے سبب کھیل تاخیر کا شکار تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *