| | | | |

ویسٹ انڈیز سیریز پنڈی میں شیڈول،لاہور میں کیمپ،ملتان کو آوازیں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

file photo

ویسٹ انڈیز سیریز پنڈی میں شیڈول،لاہور میں کیمپ،ملتان کو آوازیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔
مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

کپتانی چھوڑکر بھی ناکامی،ویرات کوہلی کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیریز راولپنڈی میں شیڈول ہے،کیمپ لاہور میں لگ رہا ہے،متبادل وینیوملتان ہے لیکن تاحال پی سی بی یہ کنفرم کرنے سے قاصر ہے کہ میچز کہاں ہونگے۔اس ضمن میں کرک اگین کا ماننا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے اگلے ممکنہ رد عمل کی کنفرمیشن کا اعلان ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان نے 26 مئی کی صبح حکومت کو 6 روزہ مہلت دے رکھی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہی معاملہ کسی ایک کروٹ میں بدلے گا،پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے وینیو کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *