پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انڈر 19 ورلڈ کپ سپرلیگ کا آخری کوارٹر فائنل آج بھارت اوربنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے۔پاکستان ریس سے باہر ہوچکا ہے اور دیکھنے کی بات یہ ہے کہ افغانستان جیسی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔آج بھارت بھی کوالیفائی کرسکتا ہے۔اس طرح اب ایونٹ کی جنگ آسٹریلیا،انگلینڈ،افغانستان اور بھارت کے درمیان باقی بچے گی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان پر آسٹریلیا کا سایہ غالب،ٹیم ہارگئی
ادھر 9ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو متحدہ عرب امارات سے اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔پورٹ آف سپن میں کھیلے گئے جمعہ کے میچ میں یو اے ای ٹیم نے 9 وکٹ پر 224 اسکور بنائے۔جواب میں میزبان ٹیم 40ویں اوور میں صرف142 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔اس طرح اسے 82 رنزکی شکست ہوگئی ہے۔
پاکستانی ٹیم بھی اسی روز آسٹریلیا سے کوارٹر فائنل ہارگئی ہے،اس کی ابتدائی خبر کرک اگین دے چکا ہے،یہاں صرف اتنا ذکر ہوگا کہ پاکستانی ٹیم میں لڑنے،جیتنے اور اپنی صلاحیت دکھانے کی ذرا برابر بھی رمق نہیں تھی۔پی سی بی کو دیکھنا ہوگا کہ کہاں خرابی ہے۔
اسی طرح آج 29 جنوری کو 9ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بھی ہوگا۔
پہلا سیمی فائنل افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل2 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت،بنگلہ دیش کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔