| | | | |

ویسٹ انڈین کپتان کے دورہ پاکستان سے باہر ہونے پر 4 نئے فیصلے،سب حیران

سینٹ جانز ووڈ،کرک اگین

Image by Twitter,File photo

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سر کٹی پاکستان آرہی ہے،اگلے ہفتہ یہاں اترنے والی ٹیم سر کٹی اس لئے ہوگی کہ اس کا کپتان ساتھ نہیں ہوگا۔کیرون پولارڈ کو اسکواڈز کے اعلان کے وقت قیادت کی ٹوپی پہنائی گئی تھی لیکن وقت آنے پر انہوں نے سب کو ٹوپی کروادی۔

کیریبین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کے سپرد کی گئی تھی۔اب وہ ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

اعجاز پٹیل کی وکٹیں 14 ہوگئیں،نیوزی لینڈ کی شکست نہ ٹل سکی،بھارت فتح کے قریب

ان کی عدم موجودگی میں 2 کپتان بنائے گئے ہیں۔نکولس پورن کو ٹی 20 سیریز کی کپتانی کی کیپ دی گئی ہے۔شائی ہوپ کو ایک روزہ سیریز کی کپتانی دی گئی ہے۔

اب ایک دلچسپ کام اور بھی ہوا ہے۔ایک کپتان کی جگہ 2 کی تقرری ہوئی ہے تو ایک کپتان کی جگہ 2 ہی کھلاڑی سلیکٹ ہوئے ہیں۔

رومین پاول کو پولارڈ کی جگہ ٹی 20 سیریز میں ڈالا گیا ہے اور ڈیون تھامس کو ایک روزہ سیریز کے قابل سمجھا گیا ہے،تھامس وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *