ہملٹن،کرک اگین رپورٹ
Getty images
پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے ہرادیا ہے،اس طرح رواں ایونٹ میں گرین کیپس خواتین کی پہلی کامیابی ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 89 رنز تک محدود کردیا
ہملٹن میں ہونے والی بارش کے باعث کھیل 5 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔میچ کی فی اننگ 20 اوورز تک محدود کی گئی۔
ٹیبل پر3 فتوحات کے نتیجہ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو آج کی شکست سے بڑا دھچکا لگا ہے۔
پاکستان نے ہدف 19ویں اوور کی 5ویں بال میں حاصل کرلیا۔منیبہ علی نے 37 کی اننگ کھیلی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم 20 اوورز کی بیٹنگ میں 7 وکٹ پر 89 اسکور کرسکی۔ندا ڈار نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔