ڈونیڈن،کرک اگین رپورٹ
ویمنز ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے نئی تاریخ رقم کردی،تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ ناکام۔ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم بھی مردوں کے نقش قدم پر،یا یوں کہہ لہں کہ انگلش ٹیم کی طرح انگلینڈ کی خواتین کھلاڑی بھی بری طرح پھسلنے کے بعد میچ بناکر بھی ہارگئی ہیں۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے ڈرامائی انداز میں 7 رنز سے دفاعی چیمپئن کو ناک آئوٹ کردیا۔گزشتہ رات انٹیگا میں انگلش کی مردوں کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پہلی 4 وکٹیں 48 پر کھوکر بیئرسٹو کی سنچری کے ساتھ مزاحمت کررہی تھی۔
پہلا ٹیسٹ انگلش ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں 4 بڑی چوٹیں،بیئرسٹو کی سنچری نے کھڑا کردیا
ڈونیڈن میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم ایک اور شکست سے بال بال بچ گئی
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی۔6 وکٹ پر 225 اسکور کئے۔شیمن کیمبل نے 66 اورچیدن نیشن نے 49 کی اننگز کھیلیں۔سوفی الیکسٹن نے 10 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلش اننگ ڈگمگاتی ہی رہی۔226 رنز کے تعاقب میں جب 94 پر 5 اور156 پر 8 وکٹیں اس کی گریں تو کیریبین ٹیم کی جیت یقینی تھی،ایسے میں 9 ویں وکٹ پر سوفی الیکسٹن اور کیٹ کراس نے مجموعہ 217 تک پہنچا کر اپنی ٹیم کو یقینی جیت کے قریب تر کردیا۔18 بالز پر 9 رنزباقی تھے۔61 رنزکی شراکت بن چکی تھی کہ ایسے میں کیٹ کراس 27 رنزبناکر بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوگئیں۔اس لئے کہ سٹرائیک اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کی شاٹ ویسٹ انڈین بائولرانیسا محمد کے ہاتھوں سے لگ کر وکٹوں سے ٹکرائی،بیٹر کریز سے باہر تھیں۔سوفی 33 پر ناٹ آئوٹ آئیں۔انگلینڈ کی اننگ 218 پر تمام ہوئی۔شمیلا کونیل نے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیز نے 7 رنز سے میچ جیت لیا ہے۔یہ اس کی ورلڈکپ تاریخ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی جیت بھی ہے۔ایونٹ میں ویسٹ انڈیز 2 فتوحات کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے،انگلینڈ 2 ناکامیوں کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔