| | | | | | | | | | | | |

ٹائیگرز اپنی چال ہی بھول گئے،126 پر ڈھیر،فتح کا نشہ اترگیا،مزید اہم خبریں

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ٹائیگرز اپنی چال ہی بھول گئے،126 پر ڈھیر،فتح کا نشہ اترگیا۔بنگلہ دیش کو جیت کی سزا،کیویز نے ٹائیگرز کو کتر کر رکھ دیا۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز پوری ٹیم صرف 126 پر ڈھیر ہوگئی۔بائولنگ کے فلاپ شو کے بعد بیٹنگ لائن کا بھی عبارہ پھٹ گیا۔بنگلہ دیشی ٹیم فالو آن کا شکار ہوچکی ہے۔دن ختم ہوچکا تھا،کیوی کپتان اب کل آگے لگائیں گے۔

حیرت انگیز،ناقابل یقین،افغان ٹیم ویسٹ انڈیز نہ پہنچ سکی،انڈر 19 ورلڈ کپ وارم میچز منسوخ

پیر کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 349 رنز ایک وکٹ سے اننگ شروع کی۔521 رنز6 وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔کپتان ٹام لیتھم ڈبل سنچری اور ڈیون کونوے سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہت۔لیتھم 252 اور کونوے 109 اسکور بناکر آئوٹ ہوئے۔آخری ٹیسٹ کھیلنے والے راس ٹیلر صرف 28 کے مہمان ثابت ہوئےشریف الاسلام اور عبادت حسین نے 2،2 آئوٹ کئے۔عبادت نے سب سے زیادہ 143 اسکور کی مار کھائی،30 اوورز کئے،گزشتہ ٹیسٹ کے ونر گیند باز تھے۔

جواب میں بنگالی اپنی چال ہی بھول گئے۔11 کے مجموعہ پر 4 ٹاپ آرڈر وکٹ سے فرار ہوگئے،محمد نعیم صرف،شادمان 7،نجم الحسین 4 اور کپتان مومن الحق صفر پر گئے۔مڈل آردڑ میں یاسر علی نے 55 اور نورالحسن نے 41 رنزکے ساتھ مزاحمت کی ،باقی سب فلاپ رہے،ان 2 کے سوا کوئی بھی ڈبل فیگر کی شکل بھی نہ دیکھ سک،اننگ  42 ویں اوور میں 126 پر تمام ہوئی۔ٹرینٹ بولٹ نے 43 رنز دے کر 5 اور ٹم سائوتھی نے28 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش کو اب بھی 395 اسکور کا خسارہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ نے اپنی 300ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلی ہیں،کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ان سے قبل رچرڈ ہیڈلی،ٹم سائوتھی اور ڈینیل ویٹوری یہ مارک سجاچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے لئے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے،زیادہ اسکور کرنے والے راس ٹیلر کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے،انہیں دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے گرائونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاکستانی پیسر محمد حسنین کی ان کی ٹیم کو شاید ضرورت ہی کم پڑی۔اس لئے انہیں چوتھا اوور نہیں دیا گیا،ملیبورن میں کھیلے جارہے بگ بیش لیگ میچ میں ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف انہیں 3 اوورز ملے،چوتھے اوور کے لئے لایا نہیں گیا۔ہوبارٹ ٹیم 6 وکٹ پر 139 کرسکی،حسنین نے 3 اوورز میں سے کم 15 اسکور دیئے،وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ان کی ٹیم سڈنی تھنڈر نے 7 ویں اوور تک ایک وکٹ پر 37 اسکور بنالئے تھے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کے لئے سری لنکا پہنچ چکی ہے،3 ون ڈے میچز 16 جنوری سے  شیڈول ہیں،یہ مقابلے ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کے معروف ہٹر مارٹن گپٹل ان فٹ ہوگئے ہیں،ان کی دورہ آسٹریلیا کے لئے نمائندگی مشکل ہوگئی ہے،وہ اپنے ملکی ایونٹ میں شرکت کررہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *